آلرا۔ یہ خدا کی کتاب اور قرآن روشن کی آیتیں ہیں
Fateh Muhammad Jalandhari15. Al-Hijr
The Rocky Tract · Makki · 99 ayahs · Indo-Pak page 261 · Madani page 262
پتھر
سُورَةُ الحجر
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
کسی وقت کافر لوگ آرزو کریں گے کہ اے کاش وہ مسلمان ہوتے
Fateh Muhammad Jalandhari(اے محمد) ان کو اُن کے حال پر رہنے دو کہ کھالیں اور فائدے اُٹھالیں اور (طول) امل ان کو دنیا میں مشغول کئے رہے عنقریب ان کو (اس کا انجام) معلوم ہو جائے گا
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہیں کی۔ مگر اس کا وقت مرقوم ومعین تھا
Fateh Muhammad Jalandhariکوئی جماعت اپنی مدت (وفات) سے نہ آگے نکل سکتی ہے نہ پیچھے رہ سکتی ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور کفار کہتے ہیں کہ اے شخص جس پر نصیحت (کی کتاب) نازل ہوئی ہے تُو تو دیوانہ ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاگر تو سچا ہے تو ہمارے پاس فرشتوں کو کیوں نہیں لے آتا
Fateh Muhammad Jalandhari(کہہ دو) ہم فرشتوں کو نازل نہیں کیا کرتے مگر حق کے ساتھ اور اس وقت ان کو مہلت نہیں ملتی
Fateh Muhammad Jalandhariبےشک یہ (کتاب) نصیحت ہمیں نے اُتاری ہے اور ہم ہی اس کے نگہبان ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم نے تم سے پہلے لوگوں میں بھی پیغمبر بھیجے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariاور اُن کے پاس کوئی پیغمبر نہیں آتا تھا مگر وہ اُس کے ساتھ استہزاء کرتے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariاسی طرح ہم اس (تکذیب وضلال) کو گنہگاروں کے دلوں میں داخل کر دیتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariسو وہ اس پر ایمان نہیں لاتے اور پہلوں کی روش بھی یہی رہی ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاوراگر ہم آسمان کا کوئی دروازہ اُن پر کھول دیں اور وہ اس میں چڑھنے بھی لگیں
Fateh Muhammad Jalandhariتو بھی یہی کہیں کہ ہماری آنکھیں مخمور ہوگئی ہیں بلکہ ہم پر جادو کر دیا گیا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم ہی نے آسمان میں برج بنائے اور دیکھنے والوں کے لیے اُس کو سجا دیا
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہر شیطان راندہٴ درگاہ سے اُسے محفوظ کر دیا
Fateh Muhammad Jalandhariہاں اگر کوئی چوری سے سننا چاہے تو چمکتا ہوا انگارہ اس کے پیچھے لپکتا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور زمین کو بھی ہم ہی نے پھیلایا اور اس پر پہاڑ (بنا کر) رکھ دیئے اور اس میں ہر ایک سنجیدہ چیز اُگائی
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم ہی نے تمہارے لیے اور ان لوگوں کے لیے جن کو تم روزی نہیں دیتے اس میں معاش کے سامان پیدا کئے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہمارے ہاں ہر چیز کے خزانے ہیں اور ہم ان کو بمقدار مناسب اُتارتے رہتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم ہی ہوائیں چلاتے ہیں (جو بادلوں کے پانی سے) بھری ہوئی ہوتی ہیں اور ہم ہی آسمان سے مینہ برساتے ہیں اور ہم ہی تم کو اس کا پانی پلاتے ہیں اور تم تو اس کا خرانہ نہیں رکھتے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم ہی حیات بخشتے اور ہم ہی موت دیتے ہیں۔ اور ہم سب کے وارث (مالک) ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور جو لوگ تم میں پہلے گزر چکے ہیں ہم کو معلوم ہیں اور جو پیچھے آنے والے ہیں وہ بھی ہم کو معلوم ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور تمہارا پروردگار (قیامت کے دن) ان سب کو جمع کرے گا وہ بڑا دانا (اور) خبردار ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم نے انسان کو کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے پیدا کیا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور جنوں کو اس سے بھی پہلے بےدھوئیں کی آگ سے پیدا کیا تھا
Fateh Muhammad Jalandhariاور جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے ایک بشر بنانے والا ہوں
Fateh Muhammad Jalandhariجب اس کو (صورت انسانیہ میں) درست کر لوں اور اس میں اپنی (بےبہا چیز یعنی) روح پھونک دوں تو اس کے آگے سجدے میں گر پڑنا
Fateh Muhammad Jalandhariتو فرشتے تو سب کے سب سجدے میں گر پڑے
Fateh Muhammad Jalandhariمگر شیطان کہ اس نے سجدہ کرنے والوں کے ساتھ ہونے سے انکار کر دیا
Fateh Muhammad Jalandhari(خدا نے فرمایا) کہ ابلیس! تجھے کیا ہوا کہ تو سجدہ کرنے والوں میں شامل نہ ہوا
Fateh Muhammad Jalandhari(اس نے) کہا کہ میں ایسا نہیں ہوں کہ انسان کو جس کو تو نے کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے بنایا ہے سجدہ کروں
Fateh Muhammad Jalandhari(خدا نے) فرمایا یہاں سے نکل جا۔ تو مردود ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور تجھ پر قیامت کے دن تک لعنت (برسے گی)
Fateh Muhammad Jalandhari(اس نے) کہا کہ پروردگار مجھے اس دن تک مہلت دے جب لوگ (مرنے کے بعد) زندہ کئے جائیں گے
Fateh Muhammad Jalandhariفرمایا کہ تجھے مہلت دی جاتی ہے
Fateh Muhammad Jalandhariوقت مقرر (یعنی قیامت) کے دن تک
Fateh Muhammad Jalandhari(اس نے) کہا کہ پروردگار جیسا تونے مجھے رستے سے الگ کیا ہے میں بھی زمین میں لوگوں کے لیے (گناہوں) کو آراستہ کر دکھاؤں گا اور سب کو بہکاؤں گا
Fateh Muhammad Jalandhariہاں ان میں جو تیرے مخلص بندے ہیں (ان پر قابو چلنا مشکل ہے)
Fateh Muhammad Jalandhari(خدا نے) فرمایا کہ مجھ تک (پہنچنے کا) یہی سیدھا رستہ ہے
Fateh Muhammad Jalandhariجو میرے (مخلص) بندے ہیں ان پر تجھے کچھ قدرت نہیں (کہ ان کو گناہ میں ڈال سکے) ہاں بد راہوں میں سے جو تیرے پیچھے چل پڑے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ان سب کے وعدے کی جگہ جہنم ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاس کے سات دروازے ہیں۔ ہر ایک دروازے کے لیے ان میں سے جماعتیں تقسیم کردی گئی ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariجو متقی ہیں وہ باغوں اور چشموں میں ہوں گے
Fateh Muhammad Jalandhari(ان سے کہا جائے گا کہ) ان میں سلامتی (اور خاطر جمع سے) داخل ہوجاؤ
Fateh Muhammad Jalandhariاور ان کے دلوں میں جو کدورت ہوگی ان کو ہم نکال کر (صاف کر) دیں گے (گویا) بھائی بھائی تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariنہ ان کو وہاں کوئی تکلیف پہنچے گی اور نہ وہاں سے نکالے جائیں گے
Fateh Muhammad Jalandhari(اے پیغمبر) میرے بندوں کو بتادو کہ میں بڑا بخشنے والا (اور) مہربان ہوں
Fateh Muhammad Jalandhariاور یہ کہ میرا عذاب بھی درد دینے والا عذاب ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ان کو ابراہیم کے مہمانوں کا احوال سنادو
Fateh Muhammad Jalandhariجب وہ ابراہیم کے پاس آئے تو سلام کہا۔ (انہوں نے) کہا کہ ہمیں تو تم سے ڈر لگتا ہے
Fateh Muhammad Jalandhari(مہمانوں نے) کہا کہ ڈریئے نہیں ہم آپ کو ایک دانشمند لڑکے کی خوشخبری دیتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariبولے کہ جب مجھے بڑھاپے نے آ پکڑا تو تم خوشخبری دینے لگے۔ اب کاہے کی خوشخبری دیتے ہو
Fateh Muhammad Jalandhari(انہوں نے) کہا ہم آپ کو سچی خوشخبری دیتے ہیں آپ مایوس نہ ہوئیے
Fateh Muhammad Jalandhari(ابراہیم نے) کہا کہ خدا کی رحمت سے (میں مایوس کیوں ہونے لگا اس سے) مایوس ہونا گمراہوں کا کام ہے
Fateh Muhammad Jalandhariپھر کہنے لگے کہ فرشتو! تمہیں (اور) کیا کام ہے
Fateh Muhammad Jalandhari(انہوں نے) کہا کہ ہم ایک گنہگار قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں (کہ اس کو عذاب کریں)
Fateh Muhammad Jalandhariمگر لوط کے گھر والے کہ ان سب کو ہم بچالیں گے
Fateh Muhammad Jalandhariالبتہ ان کی عورت (کہ) اس کے لیے ہم نے ٹھہرا دیا ہے کہ وہ پیچھے رہ جائے گی
Fateh Muhammad Jalandhariپھر جب فرشتے لوط کے گھر گئے
Fateh Muhammad Jalandhariتو لوط نے کہا تم تو ناآشنا سے لوگ ہو
Fateh Muhammad Jalandhariوہ بولے کہ نہیں بلکہ ہم آپ کے پاس وہ چیز لے کر آئے ہیں جس میں لوگ شک کرتے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم آپ کے پاس یقینی بات لے کر آئے ہیں اور ہم سچ کہتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariتو آپ کچھ رات رہے سے اپنے گھر والوں کو لے نکلیں اور خود ان کے پیچھے چلیں اور اور آپ میں سے کوئی شخص مڑ کر نہ دیکھے۔ اور جہاں آپ کو حکم ہو وہاں چلے جایئے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم نے لوط کی طرف وحی بھیجی کہ ان لوگوں کی جڑ صبح ہوتے ہوتے کاٹ دی جائے گی
Fateh Muhammad Jalandhariاور اہل شہر (لوط کے پاس) خوش خوش (دوڑے) آئے
Fateh Muhammad Jalandhari(لوط نے) کہا کہ یہ میرے مہمان ہیں (کہیں ان کے بارے میں) مجھے رسوا نہ کرنا
Fateh Muhammad Jalandhariاور خدا سے ڈرو۔ اور میری بےآبروئی نہ کیجو
Fateh Muhammad Jalandhariوہ بولے کیا ہم نے تم کو سارے جہان (کی حمایت وطرفداری) سے منع نہیں کیا
Fateh Muhammad Jalandhari(انہوں نے) کہا کہ اگر تمہیں کرنا ہی ہے تو یہ میری (قوم کی) لڑکیاں ہیں (ان سے شادی کرلو)
Fateh Muhammad Jalandhari(اے محمد) تمہاری جان کی قسم وہ اپنی مستی میں مدہوش (ہو رہے) تھے
Fateh Muhammad Jalandhariسو ان کو سورج نکلتے نکلتے چنگھاڑ نے آپکڑا
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم نے اس شہر کو (الٹ کر) نیچے اوپر کردیا۔ اور ان پر کھنگر کی پتھریاں برسائیں
Fateh Muhammad Jalandhariبےشک اس (قصے) میں اہل فراست کے لیے نشانی ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور وہ (شہر) اب تک سیدھے رستے پر (موجود) ہے
Fateh Muhammad Jalandhariبےشک اس میں ایمان لانے والوں کے لیے نشانی ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور بَن کے رہنے والے (یعنی قوم شعیب کے لوگ) بھی گنہگار تھے
Fateh Muhammad Jalandhariتو ہم نے ان سے بھی بدلہ لیا۔ اور یہ دونوں شہر کھلے رستے پر (موجود) ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور (وادی) حجر کے رہنے والوں نے بھی پیغمبروں کی تکذیب کی
Fateh Muhammad Jalandhariہم نے ان کو اپنی نشانیاں دیں اور وہ ان سے منہ پھرتے رہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور وہ پہاڑوں کو تراش تراش کر گھر بناتے تھے (کہ) امن (واطمینان) سے رہیں گے
Fateh Muhammad Jalandhariتو چیخ نے ان کو صبح ہوتے ہوتے آپکڑا
Fateh Muhammad Jalandhariاور جو کام وہ کرتے تھے وہ ان کے کچھ بھی کام نہ آئے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو (مخلوقات) ان میں ہے اس کو تدبیر کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ اور قیامت تو ضرور آکر رہے گی تو تم (ان لوگوں سے) اچھی طرح سے درگزر کرو
Fateh Muhammad Jalandhariکچھ شک نہیں کہ تمہارا پروردگار (سب کچھ) پیدا کرنے والا (اور) جاننے والا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم نے تم کو سات (آیتیں) جو (نماز میں) دہرا کر پڑھی جاتی ہیں (یعنی سورہٴ الحمد) اور عظمت والا قرآن عطا فرمایا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم نے کفار کی کئی جماعتوں کو جو (فوائد دنیاوی سے) متمتع کیا ہے تم ان کی طرف (رغبت سے) آنکھ اٹھا کر نہ دیکھنا اور نہ ان کے حال پر تاسف کرنا اور مومنوں سے خاطر اور تواضع سے پیش آنا
Fateh Muhammad Jalandhariاور کہہ دو کہ میں تو علانیہ ڈر سنانے والا ہوں
Fateh Muhammad Jalandhari(اور ہم ان کفار پر اسی طرح عذاب نازل کریں گے) جس طرح ان لوگوں پر نازل کیا جنہوں نے تقسیم کردیا
Fateh Muhammad Jalandhariیعنی قرآن کو (کچھ ماننے اور کچھ نہ ماننے سے) ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا
Fateh Muhammad Jalandhariتمہارے پروردگار کی قسم ہم ان سے ضرور پرسش کریں گے
Fateh Muhammad Jalandhariان کاموں کی جو وہ کرتے رہے
Fateh Muhammad Jalandhariپس جو حکم تم کو (خدا کی طرف سے) ملا ہے وہ (لوگوں کو) سنا دو اور مشرکوں کا (ذرا) خیال نہ کرو
Fateh Muhammad Jalandhariہم تمہیں ان لوگوں (کے شر) سے بچانے کے لیے جو تم سے استہزاء کرتے ہیں کافی ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariجو خدا کے ساتھ معبود قرار دیتے ہیں۔ سو عنقریب ان کو (ان باتوں کا انجام) معلوم ہوجائے گا
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم جانتے ہیں کہ ان باتوں سے تمہارا دل تنگ ہوتا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی تسبیح کہتے اور (اس کی) خوبیاں بیان کرتے رہو اور سجدہ کرنے والوں میں داخل رہو
Fateh Muhammad Jalandhariاور اپنے پروردگار کی عبادت کئے جاؤ یہاں تک کہ تمہاری موت (کا وقت) آجائے
Fateh Muhammad Jalandhari* Urdu meaning taken from the same word elsewhere in Quran.com's Urdu word-by-word data, pending scholar review. Where no Urdu meaning exists, the English meaning is shown in grey.