قسم ہے صف باندھنے والوں کی پرا جما کر
Fateh Muhammad Jalandhari37. As-Saffat
Those who set the Ranks · Makki · 182 ayahs · Indo-Pak page 445 · Madani page 446
صف باندھنے والے
سُورَةُ الصافات
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
پھر ڈانٹنے والوں کی جھڑک کر
Fateh Muhammad Jalandhariپھر ذکر (یعنی قرآن) پڑھنے والوں کی (غور کرکر)
Fateh Muhammad Jalandhariکہ تمہارا معبود ایک ہے
Fateh Muhammad Jalandhariجو آسمانوں اور زمین اور جو چیزیں ان میں ہیں سب کا مالک ہے اور سورج کے طلوع ہونے کے مقامات کا بھی مالک ہے
Fateh Muhammad Jalandhariبےشک ہم ہی نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے مزین کیا
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہر شیطان سرکش سے اس کی حفاظت کی
Fateh Muhammad Jalandhariکہ اوپر کی مجلس کی طرف کان نہ لگاسکیں اور ہر طرف سے (ان پر انگارے) پھینکے جاتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhari(یعنی وہاں سے) نکال دینے کو اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے
Fateh Muhammad Jalandhariہاں جو کوئی (فرشتوں کی کسی بات کو) چوری سے جھپٹ لینا چاہتا ہے تو جلتا ہوا انگارہ ان کے پیچھے لگتا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariتو ان سے پوچھو کہ ان کا بنانا مشکل ہے یا جتنی خلقت ہم نے بنائی ہے؟ انہیں ہم نے چپکتے گارے سے بنایا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariہاں تم تو تعجب کرتے ہو اور یہ تمسخر کرتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور جب ان کو نصیحت دی جاتی ہے تو نصیحت قبول نہیں کرتے
Fateh Muhammad Jalandhariاور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو ٹھٹھے کرتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور کہتے ہیں کہ یہ تو صریح جادو ہے
Fateh Muhammad Jalandhariبھلا جب ہم مرگئے اور مٹی اور ہڈیاں ہوگئے تو کیا پھر اٹھائے جائیں گے؟
Fateh Muhammad Jalandhariاور کیا ہمارے باپ دادا بھی (جو) پہلے (ہو گزرے ہیں)
Fateh Muhammad Jalandhariکہہ دو کہ ہاں اور تم ذلیل ہوگے
Fateh Muhammad Jalandhariوہ تو ایک زور کی آواز ہوگی اور یہ اس وقت دیکھنے لگیں گے
Fateh Muhammad Jalandhariاور کہیں گے، ہائے شامت یہی جزا کا دن ہے
Fateh Muhammad Jalandhari(کہا جائے گا کہ ہاں) فیصلے کا دن جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے یہی ہے
Fateh Muhammad Jalandhariجو لوگ ظلم کرتے تھے ان کو اور ان کے ہم جنسوں کو اور جن کو وہ پوجا کرتے تھے (سب کو) جمع کرلو
Fateh Muhammad Jalandhari(یعنی جن کو) خدا کے سوا (پوجا کرتے تھے) پھر ان کو جہنم کے رستے پر چلا دو
Fateh Muhammad Jalandhariاور ان کو ٹھیرائے رکھو کہ ان سے (کچھ) پوچھنا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariتم کو کیا ہوا کہ ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے؟
Fateh Muhammad Jalandhariبلکہ آج تو وہ فرمانبردار ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال (وجواب) کریں گے
Fateh Muhammad Jalandhariکہیں گے کیا تم ہی ہمارے پاس دائیں (اور بائیں) سے آتے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariوہ کہیں گے بلکہ تم ہی ایمان لانے والے نہ تھے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہمارا تم پر کچھ زور نہ تھا۔ بلکہ تم سرکش لوگ تھے
Fateh Muhammad Jalandhariسو ہمارے بارے میں ہمارے پروردگار کی بات پوری ہوگئی اب ہم مزے چکھیں گے
Fateh Muhammad Jalandhariہم نے تم کو بھی گمراہ کیا (اور) ہم خود بھی گمراہ تھے
Fateh Muhammad Jalandhariپس وہ اس روز عذاب میں ایک دوسرے کے شریک ہوں گے
Fateh Muhammad Jalandhariہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariان کا یہ حال تھا کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں تو غرور کرتے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariاور کہتے تھے کہ بھلا ہم ایک دیوانے شاعر کے کہنے سے کہیں اپنے معبودوں کو چھوڑ دینے والے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariبلکہ وہ حق لے کر آئے ہیں اور (پہلے) پیغمبروں کو سچا کہتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariبےشک تم تکلیف دینے والے عذاب کا مزہ چکھنے والے ہو
Fateh Muhammad Jalandhariاور تم کو بدلہ ویسا ہی ملے گا جیسے تم کام کرتے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariمگر جو خدا کے بندگان خاص ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariیہی لوگ ہیں جن کے لئے روزی مقرر ہے
Fateh Muhammad Jalandhari(یعنی) میوے اور ان کا اعزاز کیا جائے گا
Fateh Muhammad Jalandhariنعمت کے باغوں میں
Fateh Muhammad Jalandhariایک دوسرے کے سامنے تختوں پر (بیٹھے ہوں گے)
Fateh Muhammad Jalandhariشراب لطیف کے جام کا ان میں دور چل رہا ہوگا
Fateh Muhammad Jalandhariجو رنگ کی سفید اور پینے والوں کے لئے (سراسر) لذت ہوگی
Fateh Muhammad Jalandhariنہ اس سے دردِ سر ہو اور نہ وہ اس سے متوالے ہوں گے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ان کے پاس عورتیں ہوں گی جو نگاہیں نیچی رکھتی ہوں گی اور آنکھیں بڑی بڑی
Fateh Muhammad Jalandhariگویا وہ محفوظ انڈے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariپھر وہ ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال (وجواب) کریں گے
Fateh Muhammad Jalandhariایک کہنے والا ان میں سے کہے گا کہ میرا ایک ہم نشین تھا
Fateh Muhammad Jalandhari(جو) کہتا تھا کہ بھلا تم بھی ایسی باتوں کے باور کرنے والوں میں ہو
Fateh Muhammad Jalandhariبھلا جب ہم مر گئے اور مٹی اور ہڈیاں ہوگئے تو کیا ہم کو بدلہ ملے گا؟
Fateh Muhammad Jalandhari(پھر) کہے گا کہ بھلا تم (اسے) جھانک کر دیکھنا چاہتے ہو؟
Fateh Muhammad Jalandhari(اتنے میں) وہ (خود) جھانکے گا تو اس کو وسط دوزخ میں دیکھے گا
Fateh Muhammad Jalandhariکہے گا کہ خدا کی قسم تُو تو مجھے ہلاک ہی کرچکا تھا
Fateh Muhammad Jalandhariاور اگر میرے پروردگار کی مہربانی نہ ہوتی تو میں بھی ان میں ہوتا جو (عذاب میں) حاضر کئے گئے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariکیا (یہ نہیں کہ) ہم (آئندہ کبھی) مرنے کے نہیں
Fateh Muhammad Jalandhariہاں (جو) پہلی بار مرنا (تھا سو مرچکے) اور ہمیں عذاب بھی نہیں ہونے کا
Fateh Muhammad Jalandhariبےشک یہ بڑی کامیابی ہے
Fateh Muhammad Jalandhariایسی ہی (نعمتوں) کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنے چاہئیں
Fateh Muhammad Jalandhariبھلا یہ مہمانی اچھی ہے یا تھوہر کا درخت؟
Fateh Muhammad Jalandhariہم نے اس کو ظالموں کے لئے عذاب بنا رکھا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariوہ ایک درخت ہے کہ جہنم کے اسفل میں اُگے گا
Fateh Muhammad Jalandhariاُس کے خوشے ایسے ہوں گے جیسے شیطانوں کے سر
Fateh Muhammad Jalandhariسو وہ اسی میں سے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے
Fateh Muhammad Jalandhariپھر اس (کھانے) کے ساتھ ان کو گرم پانی ملا کر دیا جائے گا
Fateh Muhammad Jalandhariپھر ان کو دوزخ کی طرف لوٹایا جائے گا
Fateh Muhammad Jalandhariانہوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ ہی پایا
Fateh Muhammad Jalandhariسو وہ ان ہی کے پیچھے دوڑے چلے جاتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور ان سے پیشتر بہت سے لوگ بھی گمراہ ہوگئے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم نے ان میں متنبہ کرنے والے بھیجے
Fateh Muhammad Jalandhariسو دیکھ لو کہ جن کو متنبہ کیا گیا تھا ان کا انجام کیسا ہوا
Fateh Muhammad Jalandhariہاں خدا کے بندگان خاص (کا انجام بہت اچھا ہوا)
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم کو نوح نے پکارا سو (دیکھ لو کہ) ہم (دعا کو کیسے) اچھے قبول کرنے والے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو بڑی مصیبت سے نجات دی
Fateh Muhammad Jalandhariاور ان کی اولاد کو ایسا کیا کہ وہی باقی رہ گئے
Fateh Muhammad Jalandhariاور پیچھے آنے والوں میں ان کا ذکر (جمیل باقی) چھوڑ دیا
Fateh Muhammad Jalandhariیعنی) تمام جہان میں (کہ) نوح پر سلام
Fateh Muhammad Jalandhariنیکوکاروں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariبےشک وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا
Fateh Muhammad Jalandhariپھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا
Fateh Muhammad Jalandhariاور ان ہی کے پیرووں میں ابراہیم تھے
Fateh Muhammad Jalandhariجب وہ اپنے پروردگار کے پاس (عیب سے) پاک دل لے کر آئے
Fateh Muhammad Jalandhariجب انہوں نے اپنے باپ سے اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کن چیزوں کو پوجتے ہو؟
Fateh Muhammad Jalandhariکیوں جھوٹ (بنا کر) خدا کے سوا اور معبودوں کے طالب ہو؟
Fateh Muhammad Jalandhariبھلا پروردگار عالم کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟
Fateh Muhammad Jalandhariتب انہوں نے ستاروں کی طرف ایک نظر کی
Fateh Muhammad Jalandhariاور کہا میں تو بیمار ہوں
Fateh Muhammad Jalandhariتب وہ ان سے پیٹھ پھیر کر لوٹ گئے
Fateh Muhammad Jalandhariپھر ابراہیم ان کے معبودوں کی طرف متوجہ ہوئے اور کہنے لگے کہ تم کھاتے کیوں نہیں؟
Fateh Muhammad Jalandhariتمہیں کیا ہوا ہے تم بولتے نہیں؟
Fateh Muhammad Jalandhariپھر ان کو داہنے ہاتھ سے مارنا (اور توڑنا) شروع کیا
Fateh Muhammad Jalandhariتو وہ لوگ ان کے پاس دوڑے ہوئے آئے
Fateh Muhammad Jalandhariانہوں نے کہا کہ تم ایسی چیزوں کو کیوں پوجتے ہو جن کو خود تراشتے ہو؟
Fateh Muhammad Jalandhariحالانکہ تم کو اور جو تم بناتے ہو اس کو خدا ہی نے پیدا کیا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariوہ کہنے لگے کہ اس کے لئے ایک عمارت بناؤ پھر اس کو آگ کے ڈھیر میں ڈال دو
Fateh Muhammad Jalandhariغرض انہوں نے ان کے ساتھ ایک چال چلنی چاہی اور ہم نے ان ہی کو زیر کردیا
Fateh Muhammad Jalandhariاور ابراہیم بولے کہ میں اپنے پروردگار کی طرف جانے والا ہوں وہ مجھے رستہ دکھائے گا
Fateh Muhammad Jalandhariاے پروردگار مجھے (اولاد) عطا فرما (جو) سعادت مندوں میں سے (ہو)
Fateh Muhammad Jalandhariتو ہم نے ان کو ایک نرم دل لڑکے کی خوشخبری دی
Fateh Muhammad Jalandhariجب وہ ان کے ساتھ دوڑنے (کی عمر) کو پہنچا تو ابراہیم نے کہا کہ بیٹا میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ (گویا) تم کو ذبح کر رہا ہوں تو تم سوچو کہ تمہارا کیا خیال ہے؟ انہوں نے کہا کہ ابا جو آپ کو حکم ہوا ہے وہی کیجیئے خدا نے چاہا تو آپ مجھے صابروں میں پایئے گا
Fateh Muhammad Jalandhariجب دونوں نے حکم مان لیا اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹا دیا
Fateh Muhammad Jalandhariتو ہم نے ان کو پکارا کہ اے ابراہیم
Fateh Muhammad Jalandhariتم نے خواب کو سچا کر دکھایا۔ ہم نیکوکاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariبلاشبہ یہ صریح آزمائش تھی
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم نے ایک بڑی قربانی کو ان کا فدیہ دیا
Fateh Muhammad Jalandhariاور پیچھے آنے والوں میں ابراہیم کا (ذکر خیر باقی) چھوڑ دیا
Fateh Muhammad Jalandhariکہ ابراہیم پر سلام ہو
Fateh Muhammad Jalandhariنیکوکاروں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariوہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم نے ان کو اسحاق کی بشارت بھی دی (کہ وہ) نبی (اور) نیکوکاروں میں سے (ہوں گے)
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم نے ان پر اور اسحاق پر برکتیں نازل کی تھیں۔ اور ان دونوں اولاد کی میں سے نیکوکار بھی ہیں اور اپنے آپ پر صریح ظلم کرنے والے (یعنی گنہگار) بھی ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم نے موسیٰ اور ہارون پر بھی احسان کئے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ان کو اور ان کی قوم کو مصیبت عظیمہ سے نجات بخشی
Fateh Muhammad Jalandhariاور ان کی مدد کی تو وہ غالب ہوگئے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ان دونوں کو کتاب واضح (المطالب) عنایت کی
Fateh Muhammad Jalandhariاور ان کو سیدھا رستہ دکھایا
Fateh Muhammad Jalandhariاور پیچھے آنے والوں میں ان کا ذکر (خیر باقی) چھوڑ دیا
Fateh Muhammad Jalandhariکہ موسیٰ اور ہارون پر سلام
Fateh Muhammad Jalandhariبےشک ہم نیکوکاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariوہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariاور الیاس بھی پیغمبروں میں سے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariجب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں؟
Fateh Muhammad Jalandhariکیا تم بعل کو پکارتے (اور اسے پوجتے) ہو اور سب سے بہتر پیدا کرنے والے کو چھوڑ دیتے ہو
Fateh Muhammad Jalandhari(یعنی) خدا کو جو تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادا کا پروردگار ہے
Fateh Muhammad Jalandhariتو ان لوگوں نے ان کو جھٹلا دیا۔ سو وہ (دوزخ میں) حاضر کئے جائیں گے
Fateh Muhammad Jalandhariہاں خدا کے بندگان خاص (مبتلائے عذاب نہیں) ہوں گے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ان کا ذکر (خیر) پچھلوں میں (باقی) چھوڑ دیا
Fateh Muhammad Jalandhariکہ اِل یاسین پر سلام
Fateh Muhammad Jalandhariہم نیک لوگوں کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariبےشک وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariاور لوط بھی پیغمبروں میں سے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariجب ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو سب کو (عذاب سے) نجات دی
Fateh Muhammad Jalandhariمگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ جانے والوں میں تھی
Fateh Muhammad Jalandhariپھر ہم نے اوروں کو ہلاک کردیا
Fateh Muhammad Jalandhariاور تم دن کو بھی ان (کی بستیوں) کے پاس سے گزرتے رہتے ہو
Fateh Muhammad Jalandhariاور رات کو بھی۔ تو کیا تم عقل نہیں رکھتے
Fateh Muhammad Jalandhariاور یونس بھی پیغمبروں میں سے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariجب بھاگ کر بھری ہوئی کشتی میں پہنچے
Fateh Muhammad Jalandhariاس وقت قرعہ ڈالا تو انہوں نے زک اُٹھائی
Fateh Muhammad Jalandhariپھر مچھلی نے ان کو نگل لیا اور وہ (قابل) ملامت (کام) کرنے والے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariپھر اگر وہ (خدا کی) پاکی بیان نہ کرتے
Fateh Muhammad Jalandhariتو اس روز تک کہ لوگ دوبارہ زندہ کئے جائیں گے اسی کے پیٹ میں رہتے
Fateh Muhammad Jalandhariپھر ہم نے ان کو جب کہ وہ بیمار تھے فراخ میدان میں ڈال دیا
Fateh Muhammad Jalandhariاور ان پر کدو کا درخت اُگایا
Fateh Muhammad Jalandhariاور ان کو لاکھ یا اس سے زیادہ (لوگوں) کی طرف (پیغمبر بنا کر) بھیجا
Fateh Muhammad Jalandhariتو وہ ایمان لے آئے سو ہم نے بھی ان کو (دنیا میں) ایک وقت (مقرر) تک فائدے دیتے رہے
Fateh Muhammad Jalandhariان سے پوچھو تو کہ بھلا تمہارے پروردگار کے لئے تو بیٹیاں اور ان کے لئے بیٹے
Fateh Muhammad Jalandhariیا ہم نے فرشتوں کو عورتیں بنایا اور وہ (اس وقت) موجود تھے
Fateh Muhammad Jalandhariدیکھو یہ اپنی جھوٹ بنائی ہوئی (بات) کہتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariکہ خدا کے اولاد ہے کچھ شک نہیں کہ یہ جھوٹے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariکیا اس نے بیٹوں کی نسبت بیٹیوں کو پسند کیا ہے؟
Fateh Muhammad Jalandhariتم کیسے لوگ ہو، کس طرح کا فیصلہ کرتے ہو
Fateh Muhammad Jalandhariبھلا تم غور کیوں نہیں کرتے
Fateh Muhammad Jalandhariیا تمہارے پاس کوئی صریح دلیل ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاگر تم سچے ہو تو اپنی کتاب پیش کرو
Fateh Muhammad Jalandhariاور انہوں نے خدا میں اور جنوں میں رشتہ مقرر کیا۔ حالانکہ جنات جانتے ہیں کہ وہ (خدا کے سامنے) حاضر کئے جائیں گے
Fateh Muhammad Jalandhariیہ جو کچھ بیان کرتے ہیں خدا اس سے پاک ہے
Fateh Muhammad Jalandhariمگر خدا کے بندگان خالص (مبتلائے عذاب نہیں ہوں گے)
Fateh Muhammad Jalandhariسو تم اور جن کو تم پوجتے ہو
Fateh Muhammad Jalandhariخدا کے خلاف بہکا نہیں سکتے
Fateh Muhammad Jalandhariمگر اس کو جو جہنم میں جانے والا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور (فرشتے کہتے ہیں کہ) ہم میں سے ہر ایک کا ایک مقام مقرر ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم صف باندھے رہتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور (خدائے) پاک (ذات) کا ذکر کرتے رہتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور یہ لوگ کہا کرتے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariکہ اگر ہمارے پاس اگلوں کی کوئی نصیحت (کی کتاب) ہوتی
Fateh Muhammad Jalandhariتو ہم خدا کے خالص بندے ہوتے
Fateh Muhammad Jalandhariلیکن (اب) اس سے کفر کرتے ہیں سو عنقریب ان کو (اس کا نتیجہ) معلوم ہوجائے گا
Fateh Muhammad Jalandhariاور اپنے پیغام پہنچانے والے بندوں سے ہمارا وعدہ ہوچکا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariکہ وہی (مظفرو) منصور ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہمارا لشکر غالب رہے گا
Fateh Muhammad Jalandhariتو ایک وقت تک ان سے اعراض کئے رہو
Fateh Muhammad Jalandhariاور انہیں دیکھتے رہو۔ یہ بھی عنقریب (کفر کا انجام) دیکھ لیں گے
Fateh Muhammad Jalandhariکیا یہ ہمارے عذاب کے لئے جلدی کر رہے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariمگر جب وہ ان کے میدان میں آ اُترے گا تو جن کو ڈر سنا دیا گیا تھا ان کے لئے برا دن ہوگا
Fateh Muhammad Jalandhariاور ایک وقت تک ان سے منہ پھیرے رہو
Fateh Muhammad Jalandhariاور دیکھتے رہو یہ بھی عنقریب (نتیجہ) دیکھ لیں گے
Fateh Muhammad Jalandhariیہ جو کچھ بیان کرتے ہیں تمہارا پروردگار جو صاحب عزت ہے اس سے (پاک ہے)
Fateh Muhammad Jalandhariاور پیغمبروں پر سلام
Fateh Muhammad Jalandhariاور سب طرح کی تعریف خدائے رب العالمین کو (سزاوار) ہے
Fateh Muhammad Jalandhari* Urdu meaning taken from the same word elsewhere in Quran.com's Urdu word-by-word data, pending scholar review. Where no Urdu meaning exists, the English meaning is shown in grey.