ص۔ قسم ہے اس قرآن کی جو نصیحت دینے والا ہے (کہ تم حق پر ہو)
Fateh Muhammad Jalandhari38. Sad
The Letter "Saad" · Makki · 88 ayahs · Indo-Pak page 452 · Madani page 453
صٓ
سُورَةُ ص
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
مگر جو لوگ کافر ہیں وہ غرور اور مخالفت میں ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariہم نے ان سے پہلے بہت سی اُمتوں کو ہلاک کردیا تو وہ (عذاب کے وقت) لگے فریاد کرنے اور وہ رہائی کا وقت نہیں تھا
Fateh Muhammad Jalandhariاور انہوں نے تعجب کیا کہ ان کے پاس ان ہی میں سے ہدایت کرنے والا آیا اور کافر کہنے لگے کہ یہ تو جادوگر ہے جھوٹا
Fateh Muhammad Jalandhariکیا اس نے اتنے معبودوں کی جگہ ایک ہی معبود بنا دیا۔ یہ تو بڑی عجیب بات ہے
Fateh Muhammad Jalandhariتو ان میں جو معزز تھے وہ چل کھڑے ہوئے (اور بولے) کہ چلو اور اپنے معبودوں (کی پوجا) پر قائم رہو۔ بےشک یہ ایسی بات ہے جس سے (تم پر شرف وفضلیت) مقصود ہے
Fateh Muhammad Jalandhariیہ پچھلے مذہب میں ہم نے کبھی سنی ہی نہیں۔ یہ بالکل بنائی ہوئی بات ہے
Fateh Muhammad Jalandhariکیا ہم سب میں سے اسی پر نصیحت (کی کتاب) اُتری ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ میری نصیحت کی کتاب سے شک میں ہیں۔ بلکہ انہوں نے ابھی میرے عذاب کا مزہ نہیں چکھا
Fateh Muhammad Jalandhariکیا ان کے پاس تمہارے پروردگار کی رحمت کے خزانے ہیں جو غالب اور بہت عطا کرنے والا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariیا آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے ان (سب) پر ان ہی کی حکومت ہے۔ تو چاہیئے کہ رسیاں تان کر (آسمانوں) پر چڑھ جائیں
Fateh Muhammad Jalandhariیہاں شکست کھائے ہوئے گروہوں میں سے یہ بھی ایک لشکر ہے
Fateh Muhammad Jalandhariان سے پہلے نوح کی قوم اور عاد اور میخوں والا فرعون (اور اس کی قوم کے لوگ) بھی جھٹلا چکے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور ثمود اور لوط کی قوم اور بن کے رہنے والے بھی۔ یہی وہ گروہ ہیں
Fateh Muhammad Jalandhari(ان) سب نے پیغمبروں کو جھٹلایا تو میرا عذاب (ان پر) آ واقع ہوا
Fateh Muhammad Jalandhariاور یہ لوگ تو صرف ایک زور کی آواز کا جس میں (شروع ہوئے پیچھے) کچھ وقفہ نہیں ہوگا، انتظار کرتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور کہتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ہم کو ہمارا حصہ حساب کے دن سے پہلے ہی دے دے
Fateh Muhammad Jalandhari(اے پیغمبر) یہ جو کچھ کہتے ہیں اس پر صبر کرو۔ اور ہمارے بندے داؤد کو یاد کرو جو صاحب قوت تھے (اور) بےشک وہ رجوع کرنے والے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariہم نے پہاڑوں کو ان کے زیر فرمان کردیا تھا کہ صبح وشام ان کے ساتھ (خدائے) پاک (کا) ذکر کرتے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariاور پرندوں کو بھی کہ جمع رہتے تھے۔ سب ان کے فرمانبردار تھے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم نے ان کی بادشاہی کو مستحکم کیا اور ان کو حکمت عطا کی اور (خصومت کی) بات کا فیصلہ (سکھایا)
Fateh Muhammad Jalandhariبھلا تمہارے پاس ان جھگڑنے والوں کی بھی خبر آئی ہے جب وہ دیوار پھاند کر عبادت خانے میں داخل ہوئے
Fateh Muhammad Jalandhariجس وقت وہ داؤد کے پاس آئے تو وہ ان سے گھبرا گئے انہوں نے کہا کہ خوف نہ کیجیئے۔ ہم دونوں کا ایک مقدمہ ہے کہ ہم میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے تو آپ ہم میں انصاف کا فیصلہ کر دیجیئے اور بےانصافی نہ کیجیئے گا اور ہم کو سیدھا رستہ دکھا دیجیئے
Fateh Muhammad Jalandhari(کیفیت یہ ہے کہ) یہ میرا بھائی ہے اس کے (ہاں) ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے (پاس) ایک دُنبی ہے۔ یہ کہتا ہے کہ یہ بھی میرے حوالے کردے اور گفتگو میں مجھ پر زبردستی کرتا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariانہوں نے کہا کہ یہ جو تیری دنبی مانگتا ہے کہ اپنی دنبیوں میں ملالے بےشک تجھ پر ظلم کرتا ہے۔ اور اکثر شریک ایک دوسرے پر زیادتی ہی کیا کرتے ہیں۔ ہاں جو ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے اور ایسے لوگ بہت کم ہیں۔ اور داؤد نے خیال کیا کہ (اس واقعے سے) ہم نے ان کو آزمایا ہے تو انہوں نے اپنے پروردگار سے مغفرت مانگی اور جھک کر گڑ پڑے اور (خدا کی طرف) رجوع کیا
Fateh Muhammad Jalandhariتو ہم نے ان کو بخش دیا۔ اور بےشک ان کے لئے ہمارے ہاں قرب اور عمدہ مقام ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاے داؤد ہم نے تم کو زمین میں بادشاہ بنایا ہے تو لوگوں میں انصاف کے فیصلے کیا کرو اور خواہش کی پیروی نہ کرنا کہ وہ تمہیں خدا کے رستے سے بھٹکا دے گی۔ جو لوگ خدا کے رستے سے بھٹکتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب (تیار) ہے کہ انہوں نے حساب کے دن کو بھلا دیا
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو کائنات ان میں ہے اس کو خالی از مصلحت نہیں پیدا کیا۔ یہ ان کا گمان ہے جو کافر ہیں۔ سو کافروں کے لئے دوزخ کا عذاب ہے
Fateh Muhammad Jalandhariجو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے۔ کیا ان کو ہم ان کی طرح کر دیں گے جو ملک میں فساد کرتے ہیں۔ یا پرہیزگاروں کو بدکاروں کی طرح کر دیں گے
Fateh Muhammad Jalandhari(یہ) کتاب جو ہم نے تم پر نازل کی ہے بابرکت ہے تاکہ لوگ اس کی آیتوں میں غور کریں اور تاکہ اہل عقل نصیحت پکڑیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم نے داؤد کو سلیمان عطا کئے۔ بہت خوب بندے (تھے اور) وہ (خدا کی طرف) رجوع کرنے والے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariجب ان کے سامنے شام کو خاصے کے گھوڑے پیش کئے گئے
Fateh Muhammad Jalandhariتو کہنے لگے کہ میں نے اپنے پروردگار کی یاد سے (غافل ہو کر) مال کی محبت اختیار کی۔ یہاں تک کہ (آفتاب) پردے میں چھپ گیا
Fateh Muhammad Jalandhari(بولے کہ) ان کو میرے پاس واپس لے آؤ۔ پھر ان کی ٹانگوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے لگے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم نے سلیمان کی آزمائش کی اور ان کے تخت پر ایک دھڑ ڈال دیا پھر انہوں نے (خدا کی طرف) رجوع کیا
Fateh Muhammad Jalandhari(اور) دعا کی کہ اے پروردگار مجھے مغفرت کر اور مجھ کو ایسی بادشاہی عطا کر کہ میرے بعد کسی کو شایاں نہ ہو۔ بےشک تو بڑا عطا فرمانے والا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariپھر ہم نے ہوا کو ان کے زیرفرمان کردیا کہ جہاں وہ پہنچنا چاہتے ان کے حکم سے نرم نرم چلنے لگتی
Fateh Muhammad Jalandhariاَور دیووں کو بھی (ان کے زیرفرمان کیا) وہ سب عمارتیں بنانے والے اور غوطہ مارنے والے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariاور اَوروں کو بھی جو زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھے
Fateh Muhammad Jalandhari(ہم نے کہا) یہ ہماری بخشش ہے (چاہو) تو احسان کرو یا (چاہو تو) رکھ چھوڑو (تم سے) کچھ حساب نہیں ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور بےشک ان کے لئے ہمارے ہاں قُرب اور عمدہ مقام ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہمارے بندے ایوب کو یاد کرو جب انہوں نے اپنے رب کو پکارا کہ (بار الہٰا) شیطان نے مجھ کو ایذا اور تکلیف دے رکھی ہے
Fateh Muhammad Jalandhari(ہم نے کہا کہ زمین پر) لات مارو (دیکھو) یہ (چشمہ نکل آیا) نہانے کو ٹھنڈا اور پینے کو (شیریں)
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم نے ان کو اہل و عیال اور ان کے ساتھ ان کے برابر اور بخشے۔ (یہ) ہماری طرف سے رحمت اور عقل والوں کے لئے نصیحت تھی
Fateh Muhammad Jalandhariاور اپنے ہاتھ میں جھاڑو لو اور اس سے مارو اور قسم نہ توڑو۔ بےشک ہم نے ان کو ثابت قدم پایا۔ بہت خوب بندے تھے بےشک وہ رجوع کرنے والے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہمارے بندوں ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب کو یاد کرو جو ہاتھوں والے اور آنکھوں والے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariہم نے ان کو ایک (صفت) خاص (آخرت کے) گھر کی یاد سے ممتاز کیا تھا
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہمارے نزدیک منتخب اور نیک لوگوں میں سے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariاور اسمٰعیل اور الیسع اور ذوالکفل کو یاد کرو۔ وہ سب نیک لوگوں میں سے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariیہ نصیحت ہے اور پرہیزگاروں کے لئے تو عمدہ مقام ہے
Fateh Muhammad Jalandhariہمیشہ رہنے کے باغ جن کے دروازے ان کے لئے کھلے ہوں گے
Fateh Muhammad Jalandhariان میں تکیٴے لگائے بیٹھے ہوں گے اور (کھانے پینے کے لئے) بہت سے میوے اور شراب منگواتے رہیں گے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ان کے پاس نیچی نگاہ رکھنے والی (اور) ہم عمر (عورتیں) ہوں گی
Fateh Muhammad Jalandhariیہ وہ چیزیں ہیں جن کا حساب کے دن کے لئے تم سے وعدہ کیا جاتا تھا
Fateh Muhammad Jalandhariیہ ہمارا رزق ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا
Fateh Muhammad Jalandhariیہ (نعمتیں تو فرمانبرداروں کے لئے ہیں) اور سرکشوں کے لئے برا ٹھکانا ہے
Fateh Muhammad Jalandhari(یعنی) دوزخ۔ جس میں وہ داخل ہوں گے اور وہ بری آرام گاہ ہے
Fateh Muhammad Jalandhariیہ کھولتا ہوا گرم پانی اور پیپ (ہے) اب اس کے مزے چکھیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور اسی طرح کے اور بہت سے (عذاب ہوں گے)
Fateh Muhammad Jalandhariیہ ایک فوج ہے جو تمہارے ساتھ داخل ہوگی۔ ان کو خوشی نہ ہو یہ دوزخ میں جانے والے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariکہیں گے بلکہ تم ہی کو خوشی نہ ہو۔ تم ہی تو یہ (بلا) ہمارے سامنے لائے سو (یہ) برا ٹھکانا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariوہ کہیں گے اے پروردگار جو اس کو ہمارے سامنے لایا ہے اس کو دوزخ میں دونا عذاب دے
Fateh Muhammad Jalandhariاور کہیں گے کیا سبب ہے کہ (یہاں) ہم ان شخصوں کو نہیں دیکھتے جن کو بروں میں شمار کرتے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariکیا ہم نے ان سے ٹھٹھا کیا ہے یا (ہماری) آنکھیں ان (کی طرف) سے پھر گئی ہیں؟
Fateh Muhammad Jalandhariبےشک یہ اہل دوزخ کا جھگڑنا برحق ہے
Fateh Muhammad Jalandhariکہہ دو کہ میں تو صرف ہدایت کرنے والا ہوں۔ اور خدائے یکتا اور غالب کے سوا کوئی معبود نہیں
Fateh Muhammad Jalandhariجو آسمانوں اور زمین اور جو مخلوق ان میں ہے سب کا مالک ہے غالب (اور) بخشنے والا
Fateh Muhammad Jalandhariکہہ دو کہ یہ ایک بڑی (ہولناک چیز کی) خبر ہے
Fateh Muhammad Jalandhariجس کو تم دھیان میں نہیں لاتے
Fateh Muhammad Jalandhariمجھ کو اوپر کی مجلس (والوں) کا جب وہ جھگڑتے تھے کچھ بھی علم نہ تھا
Fateh Muhammad Jalandhariمیری طرف تو یہی وحی کی جاتی ہے کہ میں کھلم کھلا ہدایت کرنے والا ہوں
Fateh Muhammad Jalandhariجب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے کہا کہ میں مٹی سے انسان بنانے والا ہوں
Fateh Muhammad Jalandhariجب اس کو درست کرلوں اور اس میں اپنی روح پھونک دوں تو اس کے آگے سجدے میں گر پڑنا
Fateh Muhammad Jalandhariتو تمام فرشتوں نے سجدہ کیا
Fateh Muhammad Jalandhariمگر شیطان اکڑ بیٹھا اور کافروں میں ہوگیا
Fateh Muhammad Jalandhariخدا نے) فرمایا کہ اے ابلیس جس شخص کو میں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا اس کے آگے سجدہ کرنے سے تجھے کس چیز نے منع کیا۔ کیا تو غرور میں آگیا یا اونچے درجے والوں میں تھا؟
Fateh Muhammad Jalandhariبولا کہ میں اس سے بہتر ہوں (کہ )تو نے مجھ کو کو آگ سے پیدا کیا اور اِسے مٹی سے بنایا
Fateh Muhammad Jalandhariفرمایا یہاں سے نکل جا تو مردود ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور تجھ پر قیامت کے دن تک میری لعنت (پڑتی) رہے گی
Fateh Muhammad Jalandhariکہنے لگا کہ میرے پروردگار مجھے اس روز تک کہ لوگ اٹھائے جائیں مہلت دے
Fateh Muhammad Jalandhariفرمایا کہ تجھ کو مہلت دی جاتی ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاس روز تک جس کا وقت مقرر ہے
Fateh Muhammad Jalandhariکہنے لگا کہ مجھے تیری عزت کی قسم میں ان سب کو بہکاتا رہوں گا
Fateh Muhammad Jalandhariسوا ان کے جو تیرے خالص بندے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariفرمایا سچ (ہے) اور میں بھی سچ کہتا ہوں
Fateh Muhammad Jalandhariکہ میں تجھ سے اور جو ان میں سے تیری پیروی کریں گے سب سے جہنم کو بھر دوں گا
Fateh Muhammad Jalandhariاے پیغمبر کہہ دو کہ میں تم سے اس کا صلہ نہیں مانگتا اور نہ میں بناوٹ کرنے والوں میں ہوں
Fateh Muhammad Jalandhariیہ قرآن تو اہل عالم کے لئے نصیحت ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور تم کو اس کا حال ایک وقت کے بعد معلوم ہوجائے گا
Fateh Muhammad Jalandhari* Urdu meaning taken from the same word elsewhere in Quran.com's Urdu word-by-word data, pending scholar review. Where no Urdu meaning exists, the English meaning is shown in grey.