حٰم
Fateh Muhammad Jalandhari44. Ad-Dukhan
The Smoke · Makki · 59 ayahs · Indo-Pak page 495 · Madani page 496
دھواں
سُورَةُ الدخان
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اس کتاب روشن کی قسم
Fateh Muhammad Jalandhariکہ ہم نے اس کو مبارک رات میں نازل فرمایا ہم تو رستہ دکھانے والے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاسی رات میں تمام حکمت کے کام فیصل کئے جاتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhari(یعنی) ہمارے ہاں سے حکم ہو کر۔ بےشک ہم ہی (پیغمبر کو) بھیجتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhari(یہ) تمہارے پروردگار کی رحمت ہے۔ وہ تو سننے والا جاننے والا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariآسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک۔ بشرطیکہ تم لوگ یقین کرنے والے ہو
Fateh Muhammad Jalandhariاس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ (وہی) جِلاتا ہے اور (وہی) مارتا ہے۔ وہی تمہارا اور تمہارے باپ دادا کا پروردگار ہے
Fateh Muhammad Jalandhariلیکن یہ لوگ شک میں کھیل رہے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariتو اس دن کا انتظار کرو کہ آسمان سے صریح دھواں نکلے گا
Fateh Muhammad Jalandhariجو لوگوں پر چھا جائے گا۔ یہ درد دینے والا عذاب ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاے پروردگار ہم سے اس عذاب کو دور کر ہم ایمان لاتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhari(اس وقت) ان کو نصیحت کہاں مفید ہوگی جب کہ ان کے پاس پیغمبر آچکے جو کھول کھول کر بیان کر دیتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariپھر انہوں نے ان سے منہ پھیر لیا اور کہنے لگے (یہ تو) پڑھایا ہوا (اور) دیوانہ ہے
Fateh Muhammad Jalandhariہم تو تھوڑے دنوں عذاب ٹال دیتے ہیں (مگر) تم پھر کفر کرنے لگتے ہو
Fateh Muhammad Jalandhariجس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے تو بےشک انتقام لے کر چھوڑیں گے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ان سے پہلے ہم نے قوم فرعون کی آزمائش کی اور ان کے پاس ایک عالی قدر پیغمبر آئے
Fateh Muhammad Jalandhari(جنہوں نے) یہ (کہا) کہ خدا کے بندوں (یعنی بنی اسرائیل) کو میرے حوالے کردو میں تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں
Fateh Muhammad Jalandhariاور خدا کے سامنے سرکشی نہ کرو۔ میں تمہارے پاس کھلی دلیل لے کر آیا ہوں
Fateh Muhammad Jalandhariاور اس (بات) سے کہ تم مجھے سنگسار کرو اپنے اور تمہارے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں
Fateh Muhammad Jalandhariاور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ ہو جاؤ
Fateh Muhammad Jalandhariتب موسیٰ نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ یہ نافرمان لوگ ہیں
Fateh Muhammad Jalandhari(خدا نے فرمایا کہ) میرے بندوں کو راتوں رات لے کر چلے جاؤ اور (فرعونی) ضرور تمہارا تعاقب کریں گے
Fateh Muhammad Jalandhariاور دریا سے (کہ) خشک (ہو رہا ہوگا) پار ہو جاؤ (تمہارے بعد) ان کا تمام لشکر ڈبو دیا جائے گا
Fateh Muhammad Jalandhariوہ لوگ بہت سے باغ اور چشمے چھوڑ گئے
Fateh Muhammad Jalandhariاور کھیتیاں اور نفیس مکان
Fateh Muhammad Jalandhariاور آرام کی چیزیں جن میں عیش کیا کرتے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariاسی طرح (ہوا) اور ہم نے دوسرے لوگوں کو ان چیزوں کا مالک بنا دیا
Fateh Muhammad Jalandhariپھر ان پر نہ تو آسمان کو اور زمین کو رونا آیا اور نہ ان کو مہلت ہی دی گئی
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم نے بنی اسرائیل کو ذلت کے عذاب سے نجات دی
Fateh Muhammad Jalandhari(یعنی) فرعون سے۔ بےشک وہ سرکش (اور) حد سے نکلا ہوا تھا
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم نے بنی اسرائیل کو اہل عالم سے دانستہ منتخب کیا تھا
Fateh Muhammad Jalandhariاور ان کو ایسی نشانیاں دی تھیں جن میں صریح آزمائش تھی
Fateh Muhammad Jalandhariیہ لوگ یہ کہتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariکہ ہمیں صرف پہلی دفعہ (یعنی ایک بار) مرنا ہے اور (پھر) اُٹھنا نہیں
Fateh Muhammad Jalandhariپس اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو (زندہ کر) لاؤ
Fateh Muhammad Jalandhariبھلا یہ اچھے ہیں یا تُبّع کی قوم اور وہ لوگ جو تم سے پہلے ہوچکے ہیں۔ ہم نے ان (سب) کو ہلاک کردیا۔ بےشک وہ گنہگار تھے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان میں ہے ان کو کھیلتے ہوئے نہیں بنایا
Fateh Muhammad Jalandhariان کو ہم نے تدبیر سے پیدا کیا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
Fateh Muhammad Jalandhariکچھ شک نہیں کہ فیصلے کا دن ان سب (کے اُٹھنے) کا وقت ہے
Fateh Muhammad Jalandhariجس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان کو مدد ملے گی
Fateh Muhammad Jalandhariمگر جس پر خدا مہربانی کرے۔ وہ تو غالب اور مہربان ہے
Fateh Muhammad Jalandhariبلاشبہ تھوہر کا درخت
Fateh Muhammad Jalandhariگنہگار کا کھانا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariجیسے پگھلا ہوا تانبا۔ پیٹوں میں (اس طرح) کھولے گا
Fateh Muhammad Jalandhariجس طرح گرم پانی کھولتا ہے
Fateh Muhammad Jalandhari(حکم دیا جائے گا کہ) اس کو پکڑ لو اور کھینچتے ہوئے دوزخ کے بیچوں بیچ لے جاؤ
Fateh Muhammad Jalandhariپھر اس کے سر پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دو (کہ عذاب پر) عذاب (ہو)
Fateh Muhammad Jalandhari(اب) مزہ چکھ۔ تو بڑی عزت والا (اور) سردار ہے
Fateh Muhammad Jalandhariیہ وہی (دوزخ) ہے جس میں تم لوگ شک کیا کرتے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariبےشک پرہیزگار لوگ امن کے مقام میں ہوں گے
Fateh Muhammad Jalandhari(یعنی) باغوں اور چشموں میں
Fateh Muhammad Jalandhariحریر کا باریک اور دبیز لباس پہن کر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں گے
Fateh Muhammad Jalandhariاس طرح (کا حال ہوگا) اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی سفید رنگ کی عورتوں سے ان کے جوڑے لگائیں گے
Fateh Muhammad Jalandhariوہاں خاطر جمع سے ہر قسم کے میوے منگوائیں گے (اور کھائیں گے)
Fateh Muhammad Jalandhari(اور) پہلی دفعہ کے مرنے کے سوا (کہ مرچکے تھے) موت کا مزہ نہیں چکھیں گے۔ اور خدا ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا
Fateh Muhammad Jalandhariیہ تمہارے پروردگار کا فضل ہے۔ یہی تو بڑی کامیابی ہے
Fateh Muhammad Jalandhariہم نے اس (قرآن) کو تمہاری زبان میں آسان کردیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت پکڑیں
Fateh Muhammad Jalandhariپس تم بھی انتظار کرو یہ بھی انتظار کر رہے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhari* Urdu meaning taken from the same word elsewhere in Quran.com's Urdu word-by-word data, pending scholar review. Where no Urdu meaning exists, the English meaning is shown in grey.