(کوہ) طور کی قسم
Fateh Muhammad Jalandhari52. At-Tur
The Mount · Makki · 49 ayahs · Indo-Pak page 523 · Madani page 523
طور پہاڑ
سُورَةُ الطور
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اور کتاب کی جو لکھی ہوئی ہے
Fateh Muhammad Jalandhariکشادہ اوراق میں
Fateh Muhammad Jalandhariاور آباد گھر کی
Fateh Muhammad Jalandhariاور اونچی چھت کی
Fateh Muhammad Jalandhariاور ابلتے ہوئے دریا کی
Fateh Muhammad Jalandhariکہ تمہارے پروردگار کا عذاب واقع ہو کر رہے گا
Fateh Muhammad Jalandhari(اور) اس کو کوئی روک نہیں سکے گا
Fateh Muhammad Jalandhariجس دن آسمان لرزنے لگا کپکپا کر
Fateh Muhammad Jalandhariاور پہاڑ اُڑنے لگے اون ہو کر
Fateh Muhammad Jalandhariاس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے
Fateh Muhammad Jalandhariجو خوض (باطل) میں پڑے کھیل رہے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariجس دن ان کو آتش جہنم کی طرف دھکیل دھکیل کر لے جائیں گے
Fateh Muhammad Jalandhariیہی وہ جہنم ہے جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariتو کیا یہ جادو ہے یا تم کو نظر ہی نہیں آتا
Fateh Muhammad Jalandhariاس میں داخل ہوجاؤ اور صبر کرو یا نہ کرو تمہارے لئے یکساں ہے۔ جو کام تم کیا کرتے تھے (یہ) انہی کا تم کو بدلہ مل رہا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariجو پرہیزگار ہیں وہ باغوں اور نعتموں میں ہوں گے
Fateh Muhammad Jalandhariجو کچھ ان کے پروردگار نے ان کو بخشا اس (کی وجہ) سے خوشحال۔ اور ان کے پروردگار نے ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لیا
Fateh Muhammad Jalandhariاپنے اعمال کے صلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو
Fateh Muhammad Jalandhariتختوں پر جو برابر برابر بچھے ہوئے ہیں تکیہ لگائے ہوئے اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ہم ان کا عقد کر دیں گے
Fateh Muhammad Jalandhariاور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد بھی (راہ) ایمان میں ان کے پیچھے چلی۔ ہم ان کی اولاد کو بھی ان (کے درجے) تک پہنچا دیں گے اور ان کے اعمال میں سے کچھ کم نہ کریں گے۔ ہر شخص اپنے اعمال میں پھنسا ہوا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور جس طرح کے میوے اور گوشت کو ان کا جی چاہے گا ہم ان کو عطا کریں گے
Fateh Muhammad Jalandhariوہاں وہ ایک دوسرے سے جام شراب جھپٹ لیا کریں گے جس (کے پینے) سے نہ ہذیان سرائی ہوگی نہ کوئی گناہ کی بات
Fateh Muhammad Jalandhariاور نوجوان خدمت گار (جو ایسے ہوں گے) جیسے چھپائے ہوئے موتی ان کے آس پاس پھریں گے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے آپس میں گفتگو کریں گے
Fateh Muhammad Jalandhariکہیں گے کہ اس سے پہلے ہم اپنے گھر میں (خدا سے) ڈرتے رہتے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariتو خدا نے ہم پر احسان فرمایا اور ہمیں لو کے عذاب سے بچا لیا
Fateh Muhammad Jalandhariاس سے پہلے ہم اس سے دعائیں کیا کرتے تھے۔ بےشک وہ احسان کرنے والا مہربان ہے
Fateh Muhammad Jalandhariتو (اے پیغمبر) تم نصیحت کرتے رہو تم اپنے پروردگار کے فضل سے نہ تو کاہن ہو اور نہ دیوانے
Fateh Muhammad Jalandhariکیا کافر کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہے (اور) ہم اس کے حق میں زمانے کے حوادث کا انتظار کر رہے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariکہہ دو کہ انتظار کئے جاؤ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں
Fateh Muhammad Jalandhariکیا ان کی عقلیں ان کو یہی سکھاتی ہیں۔ بلکہ یہ لوگ ہیں ہی شریر
Fateh Muhammad Jalandhariکیا (کفار) کہتے ہیں کہ ان پیغمبر نے قرآن از خود بنا لیا ہے بات یہ ہے کہ یہ (خدا پر) ایمان نہیں رکھتے
Fateh Muhammad Jalandhariاگر یہ سچے ہیں تو ایسا کلام بنا تو لائیں
Fateh Muhammad Jalandhariکیا یہ کسی کے پیدا کئے بغیر ہی پیدا ہوگئے ہیں۔ یا یہ خود (اپنے تئیں) پیدا کرنے والے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariیا انہوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ یقین ہی نہیں رکھتے
Fateh Muhammad Jalandhariکیا ان کے پاس تمہارے پروردگار کے خزانے ہیں۔ یا یہ (کہیں کے) داروغہ ہیں؟
Fateh Muhammad Jalandhariیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر (چڑھ کر آسمان سے باتیں) سن آتے ہیں۔ تو جو سن آتا ہے وہ صریح سند دکھائے
Fateh Muhammad Jalandhariکیا خدا کی تو بیٹیاں اور تمہارے بیٹے
Fateh Muhammad Jalandhari(اے پیغمبر) کیا تم ان سے صلہ مانگتے ہو کہ ان پر تاوان کا بوجھ پڑ رہا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariیا ان کے پاس غیب (کا علم) ہے کہ وہ اسے لکھ لیتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariکیا یہ کوئی داؤں کرنا چاہتے ہیں تو کافر تو خود داؤں میں آنے والے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariکیا خدا کے سوا ان کا کوئی اور معبود ہے؟ خدا ان کے شریک بنانے سے پاک ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور اگر یہ آسمان سے (عذاب) کا کوئی ٹکڑا گرتا ہوا دیکھیں تو کہیں کہ یہ گاڑھا بادل ہے
Fateh Muhammad Jalandhariپس ان کو چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ روز جس میں وہ بےہوش کردیئے جائیں گے، سامنے آجائے
Fateh Muhammad Jalandhariجس دن ان کا کوئی داؤں کچھ بھی کام نہ آئے اور نہ ان کو (کہیں سے) مدد ہی ملے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ظالموں کے لئے اس کے سوا اور عذاب بھی ہے لیکن ان میں کے اکثر نہیں جانتے
Fateh Muhammad Jalandhariاور تم اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو۔ تم تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہو اور جب اُٹھا کرو تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کیا کرو
Fateh Muhammad Jalandhariاور رات کے بعض اوقات میں بھی اور ستاروں کے غروب ہونے کے بعد بھی اس کی تنزیہ کیا کرو
Fateh Muhammad Jalandhari* Urdu meaning taken from the same word elsewhere in Quran.com's Urdu word-by-word data, pending scholar review. Where no Urdu meaning exists, the English meaning is shown in grey.