تارے کی قسم جب غائب ہونے لگے
Fateh Muhammad Jalandhari53. An-Najm
The Star · Makki · 62 ayahs · Indo-Pak page 526 · Madani page 526
ستارہ
سُورَةُ النجم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
کہ تمہارے رفیق (محمدﷺ) نہ رستہ بھولے ہیں نہ بھٹکے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور نہ خواہش نفس سے منہ سے بات نکالتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariیہ (قرآن) تو حکم خدا ہے جو (ان کی طرف) بھیجا جاتا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariان کو نہایت قوت والے نے سکھایا
Fateh Muhammad Jalandhari(یعنی جبرائیل) طاقتور نے پھر وہ پورے نظر آئے
Fateh Muhammad Jalandhariاور وہ (آسمان کے) اونچے کنارے میں تھے
Fateh Muhammad Jalandhariپھر قریب ہوئے اوراَور آگے بڑھے
Fateh Muhammad Jalandhariتو دو کمان کے فاصلے پر یا اس سے بھی کم
Fateh Muhammad Jalandhariپھر خدا نے اپنے بندے کی طرف جو بھیجا سو بھیجا
Fateh Muhammad Jalandhariجو کچھ انہوں نے دیکھا ان کے دل نے اس کو جھوٹ نہ مانا
Fateh Muhammad Jalandhariکیا جو کچھ وہ دیکھتے ہیں تم اس میں ان سے جھگڑتے ہو؟
Fateh Muhammad Jalandhariاور انہوں نے اس کو ایک بار بھی دیکھا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariپرلی حد کی بیری کے پاس
Fateh Muhammad Jalandhariاسی کے پاس رہنے کی جنت ہے
Fateh Muhammad Jalandhariجب کہ اس بیری پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا
Fateh Muhammad Jalandhariان کی آنکھ نہ تو اور طرف مائل ہوئی اور نہ (حد سے) آگے بڑھی
Fateh Muhammad Jalandhariانہوں نے اپنے پروردگار (کی قدرت) کی کتنی ہی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں
Fateh Muhammad Jalandhariبھلا تم لوگوں نے لات اور عزیٰ کو دیکھا
Fateh Muhammad Jalandhariاور تیسرے منات کو (کہ یہ بت کہیں خدا ہوسکتے ہیں)
Fateh Muhammad Jalandhari(مشرکو!) کیا تمہارے لئے تو بیٹے اور خدا کے لئے بیٹیاں
Fateh Muhammad Jalandhariیہ تقسیم تو بہت بےانصافی کی ہے
Fateh Muhammad Jalandhariوہ تو صرف نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے گھڑ لئے ہیں۔ خدا نے تو ان کی کوئی سند نازل نہیں کی۔ یہ لوگ محض ظن (فاسد) اور خواہشات نفس کے پیچھے چل رہے ہیں۔ حالانکہ ان کے پروردگار کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آچکی ہے
Fateh Muhammad Jalandhariکیا جس چیز کی انسان آرزو کرتا ہے وہ اسے ضرور ملتی ہے
Fateh Muhammad Jalandhariآخرت اور دنیا تو الله ہی کے ہاتھ میں ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور آسمانوں میں بہت سے فرشتے ہیں جن کی سفارش کچھ بھی فائدہ نہیں دیتی مگر اس وقت کہ خدا جس کے لئے چاہے اجازت بخشے اور (سفارش) پسند کرے
Fateh Muhammad Jalandhariجو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے وہ فرشتوں کو (خدا کی) لڑکیوں کے نام سے موسوم کرتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariحالانکہ ان کو اس کی کچھ خبر نہیں۔ وہ صرف ظن پر چلتے ہیں۔ اور ظن یقین کے مقابلے میں کچھ کام نہیں آتا
Fateh Muhammad Jalandhariتو جو ہماری یاد سے روگردانی اور صرف دنیا ہی کی زندگی کا خواہاں ہو اس سے تم بھی منہ پھیر لو
Fateh Muhammad Jalandhariان کے علم کی انتہا یہی ہے۔ تمہارا پروردگار اس کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹک گیا اور اس سے بھی خوب واقف ہے جو رستے پر چلا
Fateh Muhammad Jalandhariاور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے (اور اس نے خلقت کو) اس لئے (پیدا کیا ہے) کہ جن لوگوں نے برے کام کئے ان کو ان کے اعمال کا (برا) بدلا دے اور جنہوں نے نیکیاں کیں ان کو نیک بدلہ دے
Fateh Muhammad Jalandhariجو صغیرہ گناہوں کے سوا بڑے بڑے گناہوں اور بےحیائی کی باتوں سے اجتناب کرتے ہیں۔ بےشک تمہارا پروردگار بڑی بخشش والا ہے۔ وہ تم کو خوب جانتا ہے۔ جب اس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچّے تھے۔ تو اپنے آپ کو پاک صاف نہ جتاؤ۔ جو پرہیزگار ہے وہ اس سے خوب واقف ہے
Fateh Muhammad Jalandhariبھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے منہ پھیر لیا
Fateh Muhammad Jalandhariاور تھوڑا سا دیا (پھر) ہاتھ روک لیا
Fateh Muhammad Jalandhariکیا اس کے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ اس کو دیکھ رہا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariکیا جو باتیں موسیٰ کے صحیفوں میں ہیں ان کی اس کو خبر نہیں پہنچی
Fateh Muhammad Jalandhariاور ابراہیمؑ کی جنہوں نے (حق طاعت ورسالت) پورا کیا
Fateh Muhammad Jalandhariیہ کہ کوئی شخص دوسرے (کے گناہ) کا بوجھ نہیں اٹھائے گا
Fateh Muhammad Jalandhariاور یہ کہ انسان کو وہی ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور یہ کہ اس کی کوشش دیکھی جائے گی
Fateh Muhammad Jalandhariپھر اس کو اس کا پورا پورا بدلا دیا جائے گا
Fateh Muhammad Jalandhariاور یہ کہ تمہارے پروردگار ہی کے پاس پہنچنا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور یہ کہ وہ ہنساتا اور رلاتا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور یہ کہ وہی مارتا اور جلاتا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور یہ کہ وہی نر اور مادہ دو قسم (کے حیوان) پیدا کرتا ہے
Fateh Muhammad Jalandhari(یعنی) نطفے سے جو (رحم میں) ڈالا جاتا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور یہ کہ (قیامت کو) اسی پر دوبارہ اٹھانا لازم ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور یہ کہ وہی دولت مند بناتا اور مفلس کرتا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور یہ کہ وہی شعریٰ کا مالک ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور یہ کہ اسی نے عاد اول کو ہلاک کر ڈالا
Fateh Muhammad Jalandhariاور ثمود کو بھی۔ غرض کسی کو باقی نہ چھوڑا
Fateh Muhammad Jalandhariاور ان سے پہلے قوم نوحؑ کو بھی۔ کچھ شک نہیں کہ وہ لوگ بڑے ہی ظالم اور بڑے ہی سرکش تھے
Fateh Muhammad Jalandhariاور اسی نے الٹی ہوئی بستیوں کو دے پٹکا
Fateh Muhammad Jalandhariپھر ان پر چھایا جو چھایا
Fateh Muhammad Jalandhariتو (اے انسان) تو اپنے پروردگار کی کون سی نعمت پر جھگڑے گا
Fateh Muhammad Jalandhariیہ (محمدﷺ) بھی اگلے ڈر سنانے والوں میں سے ایک ڈر سنانے والے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariآنے والی (یعنی قیامت) قریب آ پہنچی
Fateh Muhammad Jalandhariاس (دن کی تکلیفوں) کو خدا کے سوا کوئی دور نہیں کرسکے گا
Fateh Muhammad Jalandhariاے منکرین خدا) کیا تم اس کلام سے تعجب کرتے ہو؟
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہنستے ہو اور روتے نہیں؟
Fateh Muhammad Jalandhariاور تم غفلت میں پڑ رہے ہو
Fateh Muhammad Jalandhariتو خدا کے آگے سجدہ کرو اور (اسی کی) عبادت کرو
Fateh Muhammad Jalandhari* Urdu meaning taken from the same word elsewhere in Quran.com's Urdu word-by-word data, pending scholar review. Where no Urdu meaning exists, the English meaning is shown in grey.