قیامت قریب آ پہنچی اور چاند شق ہوگیا
Fateh Muhammad Jalandhari54. Al-Qamar
The Moon · Makki · 55 ayahs · Indo-Pak page 528 · Madani page 528
چاند
سُورَةُ القمر
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اور اگر (کافر) کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ایک ہمیشہ کا جادو ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر کام کا وقت مقرر ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ان کو ایسے حالات (سابقین) پہنچ چکے ہیں جن میں عبرت ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور کامل دانائی (کی کتاب بھی) لیکن ڈرانا ان کو کچھ فائدہ نہیں دیتا
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم بھی ان کی کچھ پروا نہ کرو۔ جس دن بلانے والا ان کو ایک ناخوش چیز کی طرف بلائے گا
Fateh Muhammad Jalandhariتو آنکھیں نیچی کئے ہوئے قبروں سے نکل پڑیں گے گویا بکھری ہوئی ٹڈیاں
Fateh Muhammad Jalandhariاس بلانے والے کی طرف دوڑتے جاتے ہوں گے۔ کافر کہیں گے یہ دن بڑا سخت ہے
Fateh Muhammad Jalandhariان سے پہلے نوحؑ کی قوم نے بھی تکذیب کی تھی تو انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلایا اور کہا کہ دیوانہ ہے اور انہیں ڈانٹا بھی
Fateh Muhammad Jalandhariتو انہوں نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ (بار الٓہا) میں (ان کے مقابلے میں) کمزور ہوں تو (ان سے) بدلہ لے
Fateh Muhammad Jalandhariپس ہم نے زور کے مینہ سے آسمان کے دہانے کھول دیئے
Fateh Muhammad Jalandhariاور زمین میں چشمے جاری کردیئے تو پانی ایک کام کے لئے جو مقدر ہوچکا تھا جمع ہوگیا
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم نے نوحؑ کو ایک کشتی پر جو تختوں اور میخوں سے تیار کی گئی تھی سوار کرلیا
Fateh Muhammad Jalandhariوہ ہماری آنکھوں کے سامنے چلتی تھی۔ (یہ سب کچھ) اس شخص کے انتقام کے لئے (کیا گیا) جس کو کافر مانتے نہ تھے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم نے اس کو ایک عبرت بنا چھوڑا تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟
Fateh Muhammad Jalandhariسو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا؟
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟
Fateh Muhammad Jalandhariعاد نے بھی تکذیب کی تھی سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا
Fateh Muhammad Jalandhariہم نے ان پر سخت منحوس دن میں آندھی چلائی
Fateh Muhammad Jalandhariوہ لوگوں کو (اس طرح) اکھیڑے ڈالتی تھی گویا اکھڑی ہوئی کھجوروں کے تنے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariسو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟
Fateh Muhammad Jalandhariثمود نے بھی ہدایت کرنے والوں کو جھٹلایا
Fateh Muhammad Jalandhariاور کہا کہ بھلا ایک آدمی جو ہم ہی میں سے ہے ہم اس کی پیروی کریں؟ یوں ہو تو ہم گمراہی اور دیوانگی میں پڑ گئے
Fateh Muhammad Jalandhariکیا ہم سب میں سے اسی پر وحی نازل ہوئی ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ جھوٹا خود پسند ہے
Fateh Muhammad Jalandhariان کو کل ہی معلوم ہوجائے گا کہ کون جھوٹا خود پسند ہے
Fateh Muhammad Jalandhari(اے صالح) ہم ان کی آزمائش کے لئے اونٹنی بھیجنے والے ہیں تو تم ان کو دیکھتے رہو اور صبر کرو
Fateh Muhammad Jalandhariاور ان کو آگاہ کردو کہ ان میں پانی کی باری مقرر کر دی گئی ہے۔ ہر (باری والے کو اپنی) باری پر آنا چاہیئے
Fateh Muhammad Jalandhariتو ان لوگوں نے اپنے رفیق کو بلایا اور اس نے (اونٹنی کو پکڑ کر اس کی) کونچیں کاٹ ڈالیں
Fateh Muhammad Jalandhariسو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا
Fateh Muhammad Jalandhariہم نے ان پر (عذاب کے لئے) ایک چیخ بھیجی تو وہ ایسے ہوگئے جیسے باڑ والے کی سوکھی اور ٹوٹی ہوئی باڑ
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟
Fateh Muhammad Jalandhariلوط کی قوم نے بھی ڈر سنانے والوں کو جھٹلایا تھا
Fateh Muhammad Jalandhariتو ہم نے ان پر کنکر بھری ہوا چلائی مگر لوط کے گھر والے کہ ہم نے ان کو پچھلی رات ہی سے بچا لیا
Fateh Muhammad Jalandhariاپنے فضل سے۔ شکر کرنے والوں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور لوطؑ نے ان کو ہماری پکڑ سے ڈرایا بھی تھا مگر انہوں نے ڈرانے میں شک کیا
Fateh Muhammad Jalandhariاور ان سے ان کے مہمانوں کو لے لینا چاہا تو ہم نے ان کی آنکھیں مٹا دیں سو (اب) میرے عذاب اور ڈرانے کے مزے چکھو
Fateh Muhammad Jalandhariاور ان پر صبح سویرے ہی اٹل عذاب آ نازل ہوا
Fateh Muhammad Jalandhariتو اب میرے عذاب اور ڈرانے کے مزے چکھو
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟
Fateh Muhammad Jalandhariاور قوم فرعون کے پاس بھی ڈر سنانے والے آئے
Fateh Muhammad Jalandhariانہوں نے ہماری تمام نشانیوں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو اس طرح پکڑ لیا جس طرح ایک قوی اور غالب شخص پکڑ لیتا ہے
Fateh Muhammad Jalandhari(اے اہل عرب) کیا تمہارے کافر ان لوگوں سے بہتر ہیں یا تمہارے لئے (پہلی) کتابوں میں کوئی فارغ خطی لکھ دی گئی ہے
Fateh Muhammad Jalandhariکیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہماری جماعت بڑی مضبوط ہے
Fateh Muhammad Jalandhariعنقریب یہ جماعت شکست کھائے گی اور یہ لوگ پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے
Fateh Muhammad Jalandhariان کے وعدے کا وقت تو قیامت ہے اور قیامت بڑی سخت اور بہت تلخ ہے
Fateh Muhammad Jalandhariبےشک گنہگار لوگ گمراہی اور دیوانگی میں (مبتلا) ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاس روز منہ کے بل دوزخ میں گھسیٹے جائیں گے اب آگ کا مزہ چکھو
Fateh Muhammad Jalandhariہم نے ہر چیز اندازہٴ مقرر کے ساتھ پیدا کی ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہمارا حکم تو آنکھ کے جھپکنے کی طرح ایک بات ہوتی ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم تمہارے ہم مذہبوں کو ہلاک کرچکے ہیں تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟
Fateh Muhammad Jalandhariاور جو کچھ انہوں نے کیا، (ان کے) اعمال ناموں میں (مندرج) ہے
Fateh Muhammad Jalandhari(یعنی) ہر چھوٹا اور بڑا کام لکھ دیا گیا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariجو پرہیزگار ہیں وہ باغوں اور نہروں میں ہوں گے
Fateh Muhammad Jalandhari(یعنی) پاک مقام میں ہر طرح کی قدرت رکھنے والے بادشاہ کی بارگاہ میں
Fateh Muhammad Jalandhari* Urdu meaning taken from the same word elsewhere in Quran.com's Urdu word-by-word data, pending scholar review. Where no Urdu meaning exists, the English meaning is shown in grey.