(خدا جو) نہایت مہربان
Fateh Muhammad Jalandhari55. Ar-Rahman
The Beneficent · Madani · 78 ayahs · Indo-Pak page 531 · Madani page 531
مہربان
سُورَةُ الرحمن
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اسی نے قرآن کی تعلیم فرمائی
Fateh Muhammad Jalandhariاسی نے انسان کو پیدا کیا
Fateh Muhammad Jalandhariاسی نے اس کو بولنا سکھایا
Fateh Muhammad Jalandhariسورج اور چاند ایک حساب مقرر سے چل رہے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور بوٹیاں اور درخت سجدہ کر رہے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور اسی نے آسمان کو بلند کیا اور ترازو قائم کی
Fateh Muhammad Jalandhariکہ ترازو (سے تولنے) میں حد سے تجاوز نہ کرو
Fateh Muhammad Jalandhariاور انصاف کے ساتھ ٹھیک تولو۔ اور تول کم مت کرو
Fateh Muhammad Jalandhariاور اسی نے خلقت کے لئے زمین بچھائی
Fateh Muhammad Jalandhariاس میں میوے اور کھجور کے درخت ہیں جن کے خوشوں پر غلاف ہوتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور اناج جس کے ساتھ بھس ہوتا ہے اور خوشبودار پھول
Fateh Muhammad Jalandhariتو (اے گروہ جن وانس) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhariاسی نے انسان کو ٹھیکرے کی طرح کھنکھناتی مٹی سے بنایا
Fateh Muhammad Jalandhariاور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhariوہی دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا مالک (ہے)
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhariاسی نے دو دریا رواں کئے جو آپس میں ملتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariدونوں میں ایک آڑ ہے کہ (اس سے) تجاوز نہیں کرسکتے
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhariدونوں دریاؤں سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhariاور جہاز بھی اسی کے ہیں جو دریا میں پہاڑوں کی طرح اونچے کھڑے ہوتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhariجو (مخلوق) زمین پر ہے سب کو فنا ہونا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور تمہارے پروردگار ہی کی ذات (بابرکات) جو صاحب جلال وعظمت ہے باقی رہے گی
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhariآسمان اور زمین میں جتنے لوگ ہیں سب اسی سے مانگتے ہیں۔ وہ ہر روز کام میں مصروف رہتا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhariاے دونوں جماعتو! ہم عنقریب تمہاری طرف متوجہ ہوتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhariاے گروہِ جن وانس اگر تمہیں قدرت ہو کہ آسمان اور زمین کے کناروں سے نکل جاؤ تو نکل جاؤ۔ اور زور کے سوا تم نکل سکنے ہی کے نہیں
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhariتم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑ دیا جائے گا تو پھر تم مقابلہ نہ کرسکو گے
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhariپھر جب آسمان پھٹ کر تیل کی تلچھٹ کی طرح گلابی ہوجائے گا (تو) وہ کیسا ہولناک دن ہوگا
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhariاس روز نہ تو کسی انسان سے اس کے گناہوں کے بارے میں پرسش کی جائے گی اور نہ کسی جن سے
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhariگنہگار اپنے چہرے ہی سے پہچان لئے جائیں گے تو پیشانی کے بالوں اور پاؤں سے پکڑ لئے جائیں گے
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhariیہی وہ جہنم ہے جسے گنہگار لوگ جھٹلاتے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariوہ دوزخ اور کھولتے ہوئے گرم پانی کے درمیان گھومتے پھریں گے
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhariاور جو شخص اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرا اس کے لئے دو باغ ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhariان دونوں میں بہت سی شاخیں (یعنی قسم قسم کے میووں کے درخت ہیں)
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhariان میں دو چشمے بہہ رہے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhariان میں سب میوے دو دو قسم کے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhari(اہل جنت) ایسے بچھونوں پر جن کے استرا طلس کے ہیں تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے۔ اور دونوں باغوں کے میوے قریب (جھک رہے) ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhariان میں نیچی نگاہ والی عورتیں ہیں جن کو اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جن نے
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhariگویا وہ یاقوت اور مرجان ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhariنیکی کا بدلہ نیکی کے سوا کچھ نہیں ہے
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhariاور ان باغوں کے علاوہ دو باغ اور ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhariدونوں خوب گہرے سبز
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhariان میں دو چشمے ابل رہے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhariان میں میوے اور کھجوریں اور انار ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhariان میں نیک سیرت (اور) خوبصورت عورتیں ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhari(وہ) حوریں (ہیں جو) خیموں میں مستور (ہیں)
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhariان کو اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جن نے
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhariسبز قالینوں اور نفیس مسندوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے
Fateh Muhammad Jalandhariتو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Fateh Muhammad Jalandhari(اے محمدﷺ) تمہارا پروردگار جو صاحب جلال وعظمت ہے اس کا نام بڑا بابرکت ہے
Fateh Muhammad Jalandhari* Urdu meaning taken from the same word elsewhere in Quran.com's Urdu word-by-word data, pending scholar review. Where no Urdu meaning exists, the English meaning is shown in grey.