سچ مچ ہونے والی
Fateh Muhammad Jalandhari69. Al-Haqqah
The Reality · Makki · 52 ayahs · Indo-Pak page 567 · Madani page 566
حق ہونے والی
سُورَةُ الحاقة
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وہ سچ مچ ہونے والی کیا ہے؟
Fateh Muhammad Jalandhariاور تم کو کیا معلوم ہے کہ سچ مچ ہونے والی کیا ہے؟
Fateh Muhammad Jalandhariکھڑکھڑانے والی (جس) کو ثمود اور عاد (دونوں) نے جھٹلایا
Fateh Muhammad Jalandhariسو ثمود تو کڑک سے ہلاک کردیئے گئے
Fateh Muhammad Jalandhariرہے عاد تو ان کا نہایت تیز آندھی سے ستیاناس کردیا گیا
Fateh Muhammad Jalandhariخدا نے اس کو سات رات اور آٹھ دن لگاتار ان پر چلائے رکھا تو (اے مخاطب) تو لوگوں کو اس میں (اس طرح) ڈھئے (اور مرے) پڑے دیکھے جیسے کھجوروں کے کھوکھلے تنے
Fateh Muhammad Jalandhariبھلا تو ان میں سے کسی کو بھی باقی دیکھتا ہے؟
Fateh Muhammad Jalandhariاور فرعون اور جو لوگ اس سے پہلے تھے اور وہ جو الٹی بستیوں میں رہتے تھے سب گناہ کے کام کرتے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariانہوں نے اپنے پروردگار کے پیغمبر کی نافرمانی کی تو خدا نے بھی ان کو بڑا سخت پکڑا
Fateh Muhammad Jalandhariجب پانی طغیانی پر آیا تو ہم نے تم (لوگوں )کو کشتی میں سوار کرلیا
Fateh Muhammad Jalandhariتاکہ اس کو تمہارے لئے یادگار بنائیں اور یاد رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں
Fateh Muhammad Jalandhariتو جب صور میں ایک (بار) پھونک مار دی جائے گی
Fateh Muhammad Jalandhariاور زمین اور پہاڑ دونوں اٹھا لئے جائیں گے۔ پھر ایک بارگی توڑ پھوڑ کر برابر کردیئے جائیں گے
Fateh Muhammad Jalandhariتو اس روز ہو پڑنے والی (یعنی قیامت) ہو پڑے گی
Fateh Muhammad Jalandhariاور آسمان پھٹ جائے گا تو وہ اس دن کمزور ہوگا
Fateh Muhammad Jalandhariاور فرشتے اس کے کناروں پر (اُتر آئیں گے) اور تمہارے پروردگار کے عرش کو اس روز آٹھ فرشتے اپنے سروں پر اُٹھائے ہوں گے
Fateh Muhammad Jalandhariاس روز تم (سب لوگوں کے سامنے) پیش کئے جاؤ گے اور تمہاری کوئی پوشیدہ بات چھپی نہ رہے گی
Fateh Muhammad Jalandhariتو جس کا (اعمال) نامہ اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ (دوسروں سے) کہے گا کہ لیجیئے میرا نامہ (اعمال) پڑھیئے
Fateh Muhammad Jalandhariمجھے یقین تھا کہ مجھ کو میرا حساب (کتاب) ضرور ملے گا
Fateh Muhammad Jalandhariپس وہ (شخص) من مانے عیش میں ہوگا
Fateh Muhammad Jalandhari(یعنی) اونچے (اونچے محلوں) کے باغ میں
Fateh Muhammad Jalandhariجن کے میوے جھکے ہوئے ہوں گے
Fateh Muhammad Jalandhariجو (عمل) تم ایام گزشتہ میں آگے بھیج چکے ہو اس کے صلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو
Fateh Muhammad Jalandhariاور جس کا نامہ (اعمال) اس کے بائیں ہاتھ میں یاد جائے گا وہ کہے گا اے کاش مجھ کو میرا (اعمال) نامہ نہ دیا جاتا
Fateh Muhammad Jalandhariاور مجھے معلوم نہ ہو کہ میرا حساب کیا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاے کاش موت (ابد الاآباد کے لئے میرا کام) تمام کرچکی ہوتی
Fateh Muhammad Jalandhariآج) میرا مال میرے کچھ بھی کام بھی نہ آیا
Fateh Muhammad Jalandhari(ہائے) میری سلطنت خاک میں مل گئی
Fateh Muhammad Jalandhari(حکم ہوگا کہ) اسے پکڑ لو اور طوق پہنا دو
Fateh Muhammad Jalandhariپھر دوزخ کی آگ میں جھونک دو
Fateh Muhammad Jalandhariپھر زنجیر سے جس کی ناپ ستر گز ہے جکڑ دو
Fateh Muhammad Jalandhariیہ نہ تو خدائے جل شانہ پر ایمان لاتا تھا
Fateh Muhammad Jalandhariاور نہ فقیر کے کھانا کھلانے پر آمادہ کرتا تھا
Fateh Muhammad Jalandhariسو آج اس کا بھی یہاں کوئی دوستدار نہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور نہ پیپ کے سوا (اس کے لئے) کھانا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariجس کو گنہگاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا
Fateh Muhammad Jalandhariتو ہم کو ان چیزوں کی قسم جو تم کو نظر آتی ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور ان کی جو نظر میں نہیں آتیں
Fateh Muhammad Jalandhariکہ یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں۔ مگر تم لوگ بہت ہی کم ایمان لاتے ہو
Fateh Muhammad Jalandhariاور نہ کسی کاہن کے مزخرفات ہیں۔ لیکن تم لوگ بہت ہی کم فکر کرتے ہو
Fateh Muhammad Jalandhariیہ تو) پروردگار عالم کا اُتارا (ہوا) ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاگر یہ پیغمبر ہماری نسبت کوئی بات جھوٹ بنا لاتے
Fateh Muhammad Jalandhariتو ہم ان کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے
Fateh Muhammad Jalandhariپھر ان کی رگ گردن کاٹ ڈالتے
Fateh Muhammad Jalandhariپھر تم میں سے کوئی (ہمیں) اس سے روکنے والا نہ ہوتا
Fateh Muhammad Jalandhariاور یہ (کتاب) تو پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے بعض اس کو جھٹلانے والے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariنیز یہ کافروں کے لئے (موجب) حسرت ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور کچھ شک نہیں کہ یہ برحق قابل یقین ہے
Fateh Muhammad Jalandhariسو تم اپنے پروردگار عزوجل کے نام کی تنزیہ کرتے رہو
Fateh Muhammad Jalandhari* Urdu meaning taken from the same word elsewhere in Quran.com's Urdu word-by-word data, pending scholar review. Where no Urdu meaning exists, the English meaning is shown in grey.