ہم نے نوحؑ کو ان کی قوم کی طرف بھیجا کہ پیشتر اس کے کہ ان پر درد دینے والا عذاب واقع ہو اپنی قوم کو ہدایت کردو
Fateh Muhammad Jalandhari71. Nuh
Noah · Makki · 28 ayahs · Indo-Pak page 571 · Madani page 570
نوح
سُورَةُ نوح
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
انہوں نے کہا کہ اے قوم! میں تم کو کھلے طور پر نصیحت کرتا ہوں
Fateh Muhammad Jalandhariکہ خدا کی عبات کرو اور اس سے ڈرو اور میرا کہا مانو
Fateh Muhammad Jalandhariوہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور (موت کے) وقت مقررہ تک تم کو مہلت عطا کرے گا۔ جب خدا کا مقرر کیا ہوگا وقت آجاتا ہے تو تاخیر نہیں ہوتی۔ کاش تم جانتے ہوتے
Fateh Muhammad Jalandhariجب لوگوں نے نہ مانا تو (نوحؑ نے) خدا سے عرض کی کہ پروردگار میں اپنی قوم کو رات دن بلاتا رہا
Fateh Muhammad Jalandhariلیکن میرے بلانے سے وہ اور زیادہ گزیر کرتے رہے
Fateh Muhammad Jalandhariجب جب میں نے ان کو بلایا کہ (توبہ کریں اور) تو ان کو معاف فرمائے تو انہوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں دے لیں اور کپڑے اوڑھ لئے اور اڑ گئے اور اکڑ بیٹھے
Fateh Muhammad Jalandhariپھر میں ان کو کھلے طور پر بھی بلاتا رہا
Fateh Muhammad Jalandhariاور ظاہر اور پوشیدہ ہر طرح سمجھاتا رہا
Fateh Muhammad Jalandhariاور کہا کہ اپنے پروردگار سے معافی مانگو کہ وہ بڑا معاف کرنے والا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariوہ تم پر آسمان سے لگاتار مینہ برسائے گا
Fateh Muhammad Jalandhariاور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد فرمائے گا اور تمہیں باغ عطا کرے گا اور ان میں تمہارے لئے نہریں بہا دے گا
Fateh Muhammad Jalandhariتم کو کیا ہوا ہے کہ تم خدا کی عظمت کا اعتقاد نہیں رکھتے
Fateh Muhammad Jalandhariحالانکہ اس نے تم کو طرح طرح (کی حالتوں) کا پیدا کیا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariکیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے سات آسمان کیسے اوپر تلے بنائے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور چاند کو ان میں (زمین کا) نور بنایا ہے اور سورج کو چراغ ٹھہرایا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور خدا ہی نے تم کو زمین سے پیدا کیا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariپھر اسی میں تمہیں لوٹا دے گا اور (اسی سے) تم کو نکال کھڑا کرے گا
Fateh Muhammad Jalandhariاور خدا ہی نے زمین کو تمہارے لئے فرش بنایا
Fateh Muhammad Jalandhariتاکہ اس کے بڑے بڑے کشادہ رستوں میں چلو پھرو
Fateh Muhammad Jalandhari(اس کے بعد) نوح نے عرض کی کہ میرے پروردگار! یہ لوگ میرے کہنے پر نہیں چلے اور ایسوں کے تابع ہوئے جن کو ان کے مال اور اولاد نے نقصان کے سوا کچھ فائدہ نہیں دیا
Fateh Muhammad Jalandhariاور وہ بڑی بڑی چالیں چلے
Fateh Muhammad Jalandhariاور کہنے لگے کہ اپنے معبودوں کو ہرگز نہ چھوڑنا اور ود اور سواع اور یغوث اور یعقوب اور نسر کو کبھی ترک نہ کرنا
Fateh Muhammad Jalandhari(پروردگار) انہوں نے بہت لوگوں کو گمراہ کردیا ہے۔ تو تُو ان کو اور گمراہ کردے
Fateh Muhammad Jalandhari(آخر) وہ اپنے گناہوں کے سبب پہلے غرقاب کردیئے گئے پھر آگ میں ڈال دیئے گئے۔ تو انہوں نے خدا کے سوا کسی کو اپنا مددگار نہ پایا
Fateh Muhammad Jalandhariاور (پھر) نوحؑ نے (یہ) دعا کی کہ میرے پروردگار اگر کسی کافر کو روئے زمین پر بسا نہ رہنے دے
Fateh Muhammad Jalandhariاگر تم ان کو رہنے دے گا تو تیرے بندوں کو گمراہ کریں گے اور ان سے جو اولاد ہوگی وہ بھی بدکار اور ناشکر گزار ہوگی
Fateh Muhammad Jalandhariاے میرے پروردگار مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور جو ایمان لا کر میرے گھر میں آئے اس کو اور تمام ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو معاف فرما اور ظالم لوگوں کے لئے اور زیادہ تباہی بڑھا
Fateh Muhammad Jalandhari* Urdu meaning taken from the same word elsewhere in Quran.com's Urdu word-by-word data, pending scholar review. Where no Urdu meaning exists, the English meaning is shown in grey.