ان (فرشتوں) کی قسم جو ڈوب کر کھینچ لیتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhari79. An-Nazi'at
Those who drag forth · Makki · 46 ayahs · Indo-Pak page 587 · Madani page 583
زور سے کھینچنے والے
سُورَةُ النازعات
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اور ان کی جو آسانی سے کھول دیتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور ان کی جو تیرتے پھرتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariپھر لپک کر آگے بڑھتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariپھر (دنیا کے) کاموں کا انتظام کرتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhari(کہ وہ دن آ کر رہے گا) جس دن زمین کو بھونچال آئے گا
Fateh Muhammad Jalandhariپھر اس کے پیچھے اور (بھونچال) آئے گا
Fateh Muhammad Jalandhariاس دن (لوگوں) کے دل خائف ہو رہے ہوں گے
Fateh Muhammad Jalandhariاور آنکھیں جھکی ہوئی
Fateh Muhammad Jalandhari(کافر) کہتے ہیں کیا ہم الٹے پاؤں پھر لوٹ جائیں گے
Fateh Muhammad Jalandhariبھلا جب ہم کھوکھلی ہڈیاں ہو جائیں گے (تو پھر زندہ کئے جائیں گے)
Fateh Muhammad Jalandhariکہتے ہیں کہ یہ لوٹنا تو( موجب) زیاں ہے
Fateh Muhammad Jalandhariوہ تو صرف ایک ڈانٹ ہوگی
Fateh Muhammad Jalandhariاس وقت وہ (سب) میدان (حشر) میں آ جمع ہوں گے
Fateh Muhammad Jalandhariبھلا تم کو موسیٰ کی حکایت پہنچی ہے
Fateh Muhammad Jalandhariجب اُن کے پروردگار نے ان کو پاک میدان (یعنی) طویٰ میں پکارا
Fateh Muhammad Jalandhari(اور حکم دیا) کہ فرعون کے پاس جاؤ وہ سرکش ہو رہا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور (اس سے) کہو کہ کیا تو چاہتا ہے کہ پاک ہو جائے؟
Fateh Muhammad Jalandhariاور میں تجھے تیرے پروردگار کا رستہ بتاؤں تاکہ تجھ کو خوف (پیدا) ہو
Fateh Muhammad Jalandhariغرض انہوں نے اس کو بڑی نشانی دکھائی
Fateh Muhammad Jalandhariمگر اس نے جھٹلایا اور نہ مانا
Fateh Muhammad Jalandhariپھر لوٹ گیا اور تدبیریں کرنے لگا
Fateh Muhammad Jalandhariاور (لوگوں کو) اکٹھا کیا اور پکارا
Fateh Muhammad Jalandhariکہنے لگا کہ تمہارا سب سے بڑا مالک میں ہوں
Fateh Muhammad Jalandhariتو خدا نے اس کو دنیا اور آخرت (دونوں) کے عذاب میں پکڑ لیا
Fateh Muhammad Jalandhariجو شخص (خدا سے) ڈر رکھتا ہے اس کے لیے اس (قصے) میں عبرت ہے
Fateh Muhammad Jalandhariبھلا تمہارا بنانا آسان ہے یا آسمان کا؟ اسی نے اس کو بنایا
Fateh Muhammad Jalandhariاس کی چھت کو اونچا کیا اور پھر اسے برابر کر دیا
Fateh Muhammad Jalandhariاور اسی نے رات کو تاریک بنایا اور (دن کو) دھوپ نکالی
Fateh Muhammad Jalandhariاور اس کے بعد زمین کو پھیلا دیا
Fateh Muhammad Jalandhariاسی نے اس میں سے اس کا پانی نکالا اور چارا اگایا
Fateh Muhammad Jalandhariاور اس پر پہاڑوں کابوجھ رکھ دیا
Fateh Muhammad Jalandhariیہ سب کچھ تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے فائدے کے لیے (کیا )
Fateh Muhammad Jalandhariتو جب بڑی آفت آئے گی
Fateh Muhammad Jalandhariاس دن انسان اپنے کاموں کو یاد کرے گا
Fateh Muhammad Jalandhariاور دوزخ دیکھنے والے کے سامنے نکال کر رکھ دی جائے گی
Fateh Muhammad Jalandhariتو جس نے سرکشی کی
Fateh Muhammad Jalandhariاور دنیا کی زندگی کو مقدم سمجھا
Fateh Muhammad Jalandhariاس کا ٹھکانہ دوزخ ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور جو اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا اور جی کو خواہشوں سے روکتا رہا
Fateh Muhammad Jalandhariاس کا ٹھکانہ بہشت ہے
Fateh Muhammad Jalandhari(اے پیغمبر، لوگ )تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہو گا؟
Fateh Muhammad Jalandhariسو تم اس کے ذکر سے کس فکر میں ہو
Fateh Muhammad Jalandhariاس کا منتہا (یعنی واقع ہونے کا وقت) تمہارے پروردگار ہی کو (معلوم ہے)
Fateh Muhammad Jalandhariجو شخص اس سے ڈر رکھتا ہے تم تو اسی کو ڈر سنانے والے ہو
Fateh Muhammad Jalandhariجب وہ اس کو دیکھیں گے (تو ایسا خیال کریں گے) کہ گویا( دنیا میں صرف) ایک شام یا صبح رہے تھے
Fateh Muhammad Jalandhari* Urdu meaning taken from the same word elsewhere in Quran.com's Urdu word-by-word data, pending scholar review. Where no Urdu meaning exists, the English meaning is shown in grey.