جب سورج لپیٹ لیا جائے گا
Fateh Muhammad Jalandhari81. At-Takwir
The Overthrowing · Makki · 29 ayahs · Indo-Pak page 590 · Madani page 586
لپیٹنا
سُورَةُ التكوير
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
جب تارے بےنور ہو جائیں گے
Fateh Muhammad Jalandhariاور جب پہاڑ چلائے جائیں گے
Fateh Muhammad Jalandhariاور جب بیانے والی اونٹنیاں بےکار ہو جائیں گی
Fateh Muhammad Jalandhariاور جب وحشی جانور جمع اکٹھے ہو جائیں گے
Fateh Muhammad Jalandhariاور جب دریا آگ ہو جائیں گے
Fateh Muhammad Jalandhariاور جب روحیں (بدنوں سے) ملا دی جائیں گی
Fateh Muhammad Jalandhariاور جب لڑکی سے جو زندہ دفنا دی گئی ہو پوچھا جائے گا
Fateh Muhammad Jalandhariکہ وہ کس گناہ پرماری گئی
Fateh Muhammad Jalandhariاور جب (عملوں کے) دفتر کھولے جائیں گے
Fateh Muhammad Jalandhariاور جب آسمانوں کی کھال کھینچ لی جائے گی
Fateh Muhammad Jalandhariاور جب دوزخ (کی آگ) بھڑکائی جائے گی
Fateh Muhammad Jalandhariاور بہشت جب قریب لائی جائے گی
Fateh Muhammad Jalandhariتب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariہم کو ان ستاروں کی قسم جو پیچھے ہٹ جاتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhari(اور) جو سیر کرتے اور غائب ہو جاتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور رات کی قسم جب ختم ہونے لگتی ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور صبح کی قسم جب نمودار ہوتی ہے
Fateh Muhammad Jalandhariکہ بےشک یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے
Fateh Muhammad Jalandhariجو صاحب قوت مالک عرش کے ہاں اونچے درجے والا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariسردار (اور) امانت دار ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور (مکے والو) تمہارے رفیق (یعنی محمدﷺ) دیوانے نہیں ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariبےشک انہوں نے اس (فرشتے) کو( آسمان کے کھلے یعنی) مشرقی کنارے پر دیکھا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور وہ پوشیدہ باتوں (کے ظاہر کرنے) میں بخیل نہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور یہ شیطان مردود کا کلام نہیں
Fateh Muhammad Jalandhariپھر تم کدھر جا رہے ہو
Fateh Muhammad Jalandhariیہ تو جہان کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے
Fateh Muhammad Jalandhari(یعنی) اس کے لیے جو تم میں سے سیدھی چال چلنا چاہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو خدائے رب العالمین چاہے
Fateh Muhammad Jalandhari* Urdu meaning taken from the same word elsewhere in Quran.com's Urdu word-by-word data, pending scholar review. Where no Urdu meaning exists, the English meaning is shown in grey.