ناپ اور تول میں کمی کرنے والوں کے لیے خرابی ہے
Fateh Muhammad Jalandhari83. Al-Mutaffifin
The Defrauding · Makki · 36 ayahs · Indo-Pak page 592 · Madani page 587
ناپ تول میں کمی کرنے والے
سُورَةُ المطففين
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
جو لوگوں سے ناپ کر لیں تو پورا لیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیں تو کم کر دیں
Fateh Muhammad Jalandhariکیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اٹھائے بھی جائیں گے
Fateh Muhammad Jalandhari(یعنی) ایک بڑے (سخت) دن میں
Fateh Muhammad Jalandhariجس دن (تمام) لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے
Fateh Muhammad Jalandhariسن رکھو کہ بدکارروں کے اعمال سجّین میں ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور تم کیا جانتے ہوں کہ سجّین کیا چیز ہے؟
Fateh Muhammad Jalandhariایک دفتر ہے لکھا ہوا
Fateh Muhammad Jalandhariاس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
Fateh Muhammad Jalandhari(یعنی) جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور اس کو جھٹلاتا وہی ہے جو حد سے نکل جانے والا گنہگار ہے
Fateh Muhammad Jalandhariجب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو اگلے لوگوں کے افسانے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariدیکھو یہ جو (اعمال بد) کرتے ہیں ان کا ان کے دلوں پر زنگ بیٹھ گیا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariبےشک یہ لوگ اس روز اپنے پروردگار (کے دیدار) سے اوٹ میں ہوں گے
Fateh Muhammad Jalandhariپھر دوزخ میں جا داخل ہوں گے
Fateh Muhammad Jalandhariپھر ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جس کو تم جھٹلاتے تھے
Fateh Muhammad Jalandhari(یہ بھی) سن رکھو کہ نیکوکاروں کے اعمال علیین میں ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور تم کو کیا معلوم کہ علیین کیا چیز ہے؟
Fateh Muhammad Jalandhariایک دفتر ہے لکھا ہوا
Fateh Muhammad Jalandhariجس کے پاس مقرب (فرشتے) حاضر رہتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariبےشک نیک لوگ چین میں ہوں گے
Fateh Muhammad Jalandhariتختوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کریں گے
Fateh Muhammad Jalandhariتم ان کے چہروں ہی سے راحت کی تازگی معلوم کر لو گے
Fateh Muhammad Jalandhariان کو خالص شراب سربمہر پلائی جائے گی
Fateh Muhammad Jalandhariجس کی مہر مشک کی ہو گی تو (نعمتوں کے) شائقین کو چاہیے کہ اسی سے رغبت کریں
Fateh Muhammad Jalandhariاور اس میں تسنیم (کے پانی) کی آمیزش ہو گی
Fateh Muhammad Jalandhariوہ ایک چشمہ ہے جس میں سے (خدا کے) مقرب پیئیں گے
Fateh Muhammad Jalandhariجو گنہگار (یعنی کفار) ہیں وہ (دنیا میں) مومنوں سے ہنسی کیا کرتے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariاور جب ان کے پاس سے گزرتے تو حقارت سے اشارے کرتے
Fateh Muhammad Jalandhariاور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتے
Fateh Muhammad Jalandhariاور جب ان( مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ تو گمراہ ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariحالانکہ وہ ان پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariتو آج مومن کافروں سے ہنسی کریں گے
Fateh Muhammad Jalandhari(اور) تختوں پر (بیٹھے ہوئے ان کا حال) دیکھ رہے ہوں گے
Fateh Muhammad Jalandhariتو کافروں کو ان کے عملوں کا (پورا پورا )بدلہ مل گیا
Fateh Muhammad Jalandhari* Urdu meaning taken from the same word elsewhere in Quran.com's Urdu word-by-word data, pending scholar review. Where no Urdu meaning exists, the English meaning is shown in grey.