جب آسمان پھٹ جائے گا
Fateh Muhammad Jalandhari84. Al-Inshiqaq
The Sundering · Makki · 25 ayahs · Indo-Pak page 594 · Madani page 589
پھٹنا
سُورَةُ الإنشقاق
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے
Fateh Muhammad Jalandhariاور جب زمین ہموار کر دی جائے گی
Fateh Muhammad Jalandhariجو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی
Fateh Muhammad Jalandhariاور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے (تو قیامت قائم ہو جائے گی)
Fateh Muhammad Jalandhariاے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا
Fateh Muhammad Jalandhariتو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا
Fateh Muhammad Jalandhariاس سے حساب آسان لیا جائے گا
Fateh Muhammad Jalandhariاور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا
Fateh Muhammad Jalandhariاور جس کا نامہٴ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا
Fateh Muhammad Jalandhariوہ موت کو پکارے گا
Fateh Muhammad Jalandhariاور وہ دوزخ میں داخل ہو گا
Fateh Muhammad Jalandhariیہ اپنے اہل (و عیال) میں مست رہتا تھا
Fateh Muhammad Jalandhariاور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا
Fateh Muhammad Jalandhariہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا
Fateh Muhammad Jalandhariہمیں شام کی سرخی کی قسم
Fateh Muhammad Jalandhariاور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی
Fateh Muhammad Jalandhariاور چاند کی جب کامل ہو جائے
Fateh Muhammad Jalandhariکہ تم درجہ بدرجہ (رتبہٴ اعلیٰ پر) چڑھو گے
Fateh Muhammad Jalandhariتو ان لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایمان نہیں لاتے
Fateh Muhammad Jalandhariاور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے
Fateh Muhammad Jalandhariبلکہ کافر جھٹلاتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور خدا ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariتو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو
Fateh Muhammad Jalandhariہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بےانتہا اجر ہے
Fateh Muhammad Jalandhari* Urdu meaning taken from the same word elsewhere in Quran.com's Urdu word-by-word data, pending scholar review. Where no Urdu meaning exists, the English meaning is shown in grey.