فجر کی قسم
Fateh Muhammad Jalandhari89. Al-Fajr
The Dawn · Makki · 30 ayahs · Indo-Pak page 598 · Madani page 593
فجر
سُورَةُ الفجر
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اور دس راتوں کی
Fateh Muhammad Jalandhariاور جفت اور طاق کی
Fateh Muhammad Jalandhariاور رات کی جب جانے لگے
Fateh Muhammad Jalandhariاور بے شک یہ چیزیں عقلمندوں کے نزدیک قسم کھانے کے لائق ہیں کہ (کافروں کو ضرور عذاب ہو گا)
Fateh Muhammad Jalandhariکیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے عاد کے ساتھ کیا کیا
Fateh Muhammad Jalandhari(جو) ارم (کہلاتے تھے اتنے) دراز قد
Fateh Muhammad Jalandhariکہ تمام ملک میں ایسے پیدا نہیں ہوئے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ثمود کے ساتھ (کیا کیا) جو وادئِ (قریٰ) میں پتھر تراشتے تھے (اور گھر بناتے) تھے
Fateh Muhammad Jalandhariاور فرعون کے ساتھ (کیا کیا) جو خیمے اور میخیں رکھتا تھا
Fateh Muhammad Jalandhariیہ لوگ ملکوں میں سرکش ہو رہے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariاور ان میں بہت سی خرابیاں کرتے تھے
Fateh Muhammad Jalandhariتو تمہارے پروردگار نے ان پر عذاب کا کوڑا نازل کیا
Fateh Muhammad Jalandhariبے شک تمہارا پروردگار تاک میں ہے
Fateh Muhammad Jalandhariمگر انسان (عجیب مخلوق ہے کہ) جب اس کا پروردگار اس کو آزماتا ہے تو اسے عزت دیتا اور نعمت بخشتا ہے۔ تو کہتا ہے کہ (آہا) میرے پروردگار نے مجھے عزت بخشی
Fateh Muhammad Jalandhariاور جب (دوسری طرح) آزماتا ہے کہ اس پر روزی تنگ کر دیتا ہے تو کہتا ہے کہ (ہائے) میرے پروردگار نے مجھے ذلیل کیا
Fateh Muhammad Jalandhariنہیں بلکہ تم لوگ یتیم کی خاطر نہیں کرتے
Fateh Muhammad Jalandhariاور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتے ہو
Fateh Muhammad Jalandhariاور میراث کے مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو
Fateh Muhammad Jalandhariاور مال کو بہت ہی عزیز رکھتے ہو
Fateh Muhammad Jalandhariتو جب زمین کی بلندی کوٹ کوٹ کو پست کر دی جائے گی
Fateh Muhammad Jalandhariاور تمہارا پروردگار (جلوہ فرما ہو گا) اور فرشتے قطار باندھ باندھ کر آ موجود ہوں گے
Fateh Muhammad Jalandhariاور دوزخ اس دن حاضر کی جائے گی تو انسان اس دن متنبہ ہو گا مگر تنبہ (سے) اسے (فائدہ) کہاں (مل سکے گا)
Fateh Muhammad Jalandhariکہے گا کاش میں نے اپنی زندگی (جاودانی کے لیے) کچھ آگے بھیجا ہوتا
Fateh Muhammad Jalandhariتو اس دن نہ کوئی خدا کے عذاب کی طرح کا (کسی کو) عذاب دے گا
Fateh Muhammad Jalandhariاور نہ کوئی ویسا جکڑنا جکڑے گا
Fateh Muhammad Jalandhariاے اطمینان پانے والی روح!
Fateh Muhammad Jalandhariاپنے پروردگار کی طرف لوٹ چل۔ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی
Fateh Muhammad Jalandhariتو میرے (ممتاز) بندوں میں شامل ہو جا
Fateh Muhammad Jalandhariاور میری بہشت میں داخل ہو جا
Fateh Muhammad Jalandhari* Urdu meaning taken from the same word elsewhere in Quran.com's Urdu word-by-word data, pending scholar review. Where no Urdu meaning exists, the English meaning is shown in grey.