(اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا
Fateh Muhammad Jalandhari96. Al-'Alaq
The Clot · Makki · 19 ayahs · Indo-Pak page 603 · Madani page 597
جما ہوا خون
سُورَةُ العلق
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا
Fateh Muhammad Jalandhariپڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے
Fateh Muhammad Jalandhariجس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا
Fateh Muhammad Jalandhariاور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس کو علم نہ تھا
Fateh Muhammad Jalandhariمگر انسان سرکش ہو جاتا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariجب کہ اپنے تیئں غنی دیکھتا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariکچھ شک نہیں کہ (اس کو) تمہارے پروردگار ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariبھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے
Fateh Muhammad Jalandhari(یعنی) ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھنے لگتا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariبھلا دیکھو تو اگر یہ راہِ راست پر ہو
Fateh Muhammad Jalandhariیا پرہیز گاری کا حکم کرے (تو منع کرنا کیسا)
Fateh Muhammad Jalandhariاور دیکھو تو اگر اس نے دین حق کو جھٹلایا اور اس سے منہ موڑا (تو کیا ہوا)
Fateh Muhammad Jalandhariکیااس کو معلوم نہیں کہ خدا دیکھ رہا ہے
Fateh Muhammad Jalandhariدیکھو اگر وہ باز نہ آئے گا تو ہم (اس کی) پیشانی کے بال پکڑ گھسیٹیں گے
Fateh Muhammad Jalandhariیعنی اس جھوٹے خطاکار کی پیشانی کے بال
Fateh Muhammad Jalandhariتو وہ اپنے یاروں کی مجلس کو بلالے
Fateh Muhammad Jalandhariہم بھی اپنے موکلانِ دوزخ کو بلا لیں گے
Fateh Muhammad Jalandhariدیکھو اس کا کہا نہ ماننا اور قربِ (خدا) حاصل کرتے رہنا
Fateh Muhammad Jalandhari* Urdu meaning taken from the same word elsewhere in Quran.com's Urdu word-by-word data, pending scholar review. Where no Urdu meaning exists, the English meaning is shown in grey.