جو لوگ کافر ہیں (یعنی) اہل کتاب اور مشرک وہ (کفر سے) باز رہنے والے نہ تھے جب تک ان کے پاس کھلی دلیل (نہ) آتی
Fateh Muhammad Jalandhari98. Al-Bayyinah
The Clear Proof · Madani · 8 ayahs · Indo-Pak page 604 · Madani page 598
ثبوت
سُورَةُ البينة
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
(یعنی) خدا کے پیغمبر جو پاک اوراق پڑھتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariجن میں( مستحکم) آیتیں لکھی ہوئی ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariاور اہل کتاب جو متفرق (و مختلف) ہوئے ہیں تو دلیل واضح آنے کے بعد( ہوئے ہیں)
Fateh Muhammad Jalandhariاور ان کو حکم تو یہی ہوا تھا کہ اخلاص عمل کے ساتھ خدا کی عبادت کریں (اور) یکسو ہو کراورنماز پڑھیں اور زکوٰة دیں اور یہی سچا دین ہے
Fateh Muhammad Jalandhariجو لوگ کافر ہیں (یعنی) اہل کتاب اور مشرک وہ دوزخ کی آگ میں پڑیں گے (اور) ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ یہ لوگ سب مخلوق سے بدتر ہیں
Fateh Muhammad Jalandhari(اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ تمام خلقت سے بہتر ہیں
Fateh Muhammad Jalandhariان کا صلہ ان کے پروردگار کے ہاں ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ابدالاباد ان میں رہیں گے۔ خدا ان سے خوش اور وہ اس سے خوش۔ یہ (صلہ) اس کے لیے ہے جو اپنے پروردگار سے ڈرتا رہا
Fateh Muhammad Jalandhari* Urdu meaning taken from the same word elsewhere in Quran.com's Urdu word-by-word data, pending scholar review. Where no Urdu meaning exists, the English meaning is shown in grey.